خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page iii
پیش لفظ خطبات مسرور جلد 14 وقت کی آواز I تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: "خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔۔۔۔اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔" " الفرقان "مئی، جون 1967ء صفحہ 37) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی ،اور اس کا سراسر فضل واحسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا ، ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے درد رکھتا ہے، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے ،اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہم خلیفہ وقت کی آواز کو سنیں ، اس کی ہدایات کو سنیں اور اس پر عمل کریں۔کیونکہ اسکی آواز کو سنا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہوتی ہے ، زمانے کی ضرورت کے مطابق یہ الہی بندے بولتے ہیں۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ رہنمائی کرتے ہیں۔الہی تائیدات و نصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے۔خدائی صفات ان کے اندر جلوہ گر ہوتی ہیں۔خطبات مسرور کی اس جلد میں ہمارے پیارے آقا اور امام ہمام کی قیمتی اور زریں نصائح ہم ملاحظہ کر سکیں گے۔سال نو کے آغاز سے لے کر گھروں کے مسائل ہوں یا معاشرتی، ان سب کی بابت ایسی نصائح ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں ، اپنی زندگیوں میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں اور معاشرے میں ایک حسین انقلاب پیدا کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں جو نفسا نفسی کا عالم ہے اور جو انسانیت کو ایک تیسری عالمگیر جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کئے ہوئے ہے۔انسان اپنے رب، اپنے خالق اور مالک سے منہ موڑے ہوئے اس کی ایسی ناراضگی کا مورد بنا ہوا ہے کہ آئے دن طرح طرح کی آفات و مصائب کے عذاب مشتمل تفصیل کا شکار ہو رہا ہے۔ان سب سے بچنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی ہمدردی اور شفقت کے جذبات پر نصائح کی جھلک بھی آپ ان خطبات میں پائیں گے۔اسلام کے خلاف عالمی سازشوں اور ان کے سدباب کی تفہ بھی ہے اور رہنمائی بھی۔ان صفحات میں آپ دیکھیں گے کہ کس حکمت و دانائی اور جرآت وبے باکی سے دنیا کے سامنے اسلام اور بانی اسلام حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت تعلیم ، روشن مقدس و پاکیزہ