خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 349 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 349

خطبات مسرور جلد 14 349 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016 خلفائے احمدیت اور نظام خلافت کے ساتھ اطاعت کا جذبہ اور بڑی محبت اور وفا کا تعلق رکھتے تھے۔تمام بچوں کو بھی یہی صفت اپنانے کی نصیحت کرتے تھے۔نظام جماعت کے فرمانبردار، نہایت شریف النفس، ملنسار، منکسر المزاج، رشتہ داروں سے حسن سلوک کرنے والے، ہمدرد، نیک انسان تھے۔زندگی بھر کئی گھرانوں کی کفالت کی۔کچھ بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری بھی اٹھائی اور جو وفات تک بڑی خوش اسلوبی سے نبھائی۔تحریک جدید کے دفتر اول کے پانچ ہزار مجاہدین میں شامل تھے۔تعمیر مساجد اور دوسری تحریکات میں بڑی فراخدلی سے حصہ لیتے تھے۔ربوہ میں زمین کا ایک ٹکڑا بھی، ایک پلاٹ بھی جماعت کو پیش کیا۔20 اکتوبر 1945ء کو آپ نے زندگی وقف کی۔پہلے تو کہیں باہر کام کر رہے تھے۔بہر حال اس کے بعد پھر زندگی وقف کر کے آگئے اور ربوہ میں تعمیرات کے شعبہ میں 1949ء سے 55ء تک خدمت کی۔55 ء سے 68 ء تک وکالت تبشیر میں سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمت بجالائے۔1969ء سے 82ء تک بطور نائب افسر امانت خدمت کی توفیق پائی۔82 ء سے 86ء تک نائب وکیل المال ثانی کی خدمت کی توفیق پائی۔85ء میں ریٹائر ہوئے اور جون 1989ء تک ری ایمپلائی ہو کر خدمت بجالاتے رہے۔86ء سے 89ء تک بطور نائب وکیل تعمیل و تنفیذ خدمت بجالاتے رہے۔ان کی خدمت کا کم و بیش 47 سال کا عرصہ ہے۔پھر آپ اپنے بچوں کے پاس جر منی آگئے تھے۔بڑے عبادت گزار تھے۔تلاوت قرآن کریم کرنے والے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا بڑا وسیع مطالعہ تھا۔خدا کے فضل سے موصی تھے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ہمارے مبلغ سلسلہ لیق طاہر صاحب ان کے چھوٹے بھائی ہیں اور یہاں الفضل انٹر نیشنل میں وقف زندگی کارکن ملک محمود ان کے چھوٹے بیٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو اور نسلوں کو اخلاص و وفا سے جماعت کے ساتھ اور خلافت کے ساتھ تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 جولائی 2016 ء تا 14 جولائی 2016ء جلد 23 شمارہ 28 صفحہ 05 تا08)