خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 235 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 235

خطبات مسرور جلد 14 235 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 اپریل 2016 صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نواسی تھیں۔آپ کے والد محترم ملک محمد خورشید صاحب تعمیر کمیٹی ربوہ کے ابتدائی سیکرٹری تھے۔لمبا عرصہ بطور صدر لجنہ ساہیوال خدمت کی توفیق پائی۔بڑی متوکل ، دعا گو ، عبادت گزار، مہمان نواز، غریب پرور ، مالی قربانی کرنے والی، خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والی، صابر شاکر خاتون تھیں۔ساہیوال میں اسیر ان کے جب واقعات ہوئے ہیں تو اس وقت ان کے میاں امیر ضلع تھے اور بہت سے لوگ ملاقات کے لئے ان کے پاس آتے تھے تو ان کی مہمان نوازی کرتیں۔ان کے شوہر ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب تقریباً چالیس سال تک جماعتی خدمات سر انجام دیتے رہے اور انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے ان کا ہاتھ بٹایا۔مرکز سے آنے والے مہمانوں کا بھی بڑا خیال رکھتیں۔ساری اولاد کی اس رنگ میں تربیت کی ہے کہ سب خلافت کے ساتھ اخلاص اور فدائیت کا گہرا تعلق رکھتے ہیں۔اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ان کے پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو بھی نیکیوں پر قائم کرے اور آئندہ نسلوں کو بھی جماعت کے لئے مفید وجو د بنائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 مئی 2016 ء تا 19 / مئی 2016 ، جلد 23 شماره 20 صفحہ 05 تا 08)