خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 168 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 168

خطبات مسرور جلد 14 168 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مارچ 2016 اس وجہ سے آپ کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر شہید بھی کر دیا گیا۔طبی رپورٹ کے مطابق مرحوم گرفتاری کے تیسرے روز ہی سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے فوت ہو گئے تھے کیونکہ یہ حکومتی پولیس والے بھی بڑا ٹارچر دیتے ہیں۔جو باغیوں کا حال ہے وہی حکومت کے کارندوں کا بھی حال ہے۔تاہم ان کی وفات کی خبر ان کے گھر والوں کو 22 / فروری 2016ء کو ملی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ سلیم الجابی صاحب کے پوتے تھے جو بہت پرانے احمدی ہیں۔سلیم جابی صاحب حضرت مصلح موعودؓ کے زمانے میں ربوہ بھی گئے تھے۔اردو زبان بھی ان کو اچھی آتی ہے۔یہ اپنے ماحول اور جاننے والوں میں بہت خوش اخلاق اور شریف الطبع اور نرم خو اور ملنسار مشہور تھے۔طبیعت میں سختی بالکل نہیں تھی۔صحت مند اور مضبوط جسم کے مالک تھے۔آپ کی بہن مکرمه هبته الرحمن جابی بیان کرتی ہیں کہ میرے بھائی کی پیدائش سے پہلے والدہ محترمہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ ان کا بیٹا ہوا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ آپ نے نور کو جنم دیا ہے۔بعد میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عبد النور نام ان کو عطا ہوا۔کہتی ہیں کہ میرا بھائی بہت فرمانبردار اور لائق تھا اور سب اس کی لیاقت اور ذہانت کی تعریف کیا کرتے تھے۔میری اس سے جو آخری بات فون پر ہوئی تو مختلف لہجہ میں کہا کہ اگر میں سچا احمدی ہوں تو مجھے دوسروں سے در گذر کرنا سیکھنا چاہئے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین، والدہ ، بہن بھائی، دادا بھی ہیں ان سب کو صبر عطا فرمائے۔سیریا کے حالات کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے۔وہاں حکومت کے ظلم کی وجہ سے ہی باغی گروپ کھڑا ہوا اور اب دونوں اپنے ظلموں میں بڑھے ہوئے ہیں۔اور تیسر ا گروپ داعش کا ہے جو اسلام کے نام پر ایک اور ظلم و بربریت کی مثالیں قائم کر رہا ہے۔اور وہاں رہنے والے جتنے شریف الطبع لوگ ہیں۔وہ شرفاء اور وہ احمدی بھی جو کسی بھی گروپ کے ساتھ شامل نہیں اس میں پس رہے ہیں اور نہ وہ حکومت سے محفوظ ہیں۔حکومت بھی اتنی ہی ظالم ہے حکومت کا باغی گروپ بھی اتناہی ظالم ہے اور اسلام کے نام پر حکومت کا دعویٰ کرنے والے بھی اتنے ہی ظالم ہیں۔اللہ تعالیٰ رحم کرے اور اس ملک پر بھی رحم کرے اور ظالموں سے اس ملک کو جلد چھٹکارا دلوائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 108 اپریل 2016ء تا 14 / اپریل 2016ء جلد 23 شمارہ 15 صفحہ 05 تا09)