خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 68

vh 13 عبودیت ہی تمام کامیابیوں کی کلید ہے فرموده ۲۸ جون شاشاته بمقام ڈلہوزی ) حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر فرمایا :- سورۃ فاتحہ میں جہاں اور عظیم الشان بلکہ غیر محدو د نصارح اور مواعظ بیان کئے گئے ہیں۔ وہاں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اور پھر ان کے ذریعہ ساری دنیا کو اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ کوئی چیز مفید یا با برکت یا کوئی خوشی اور راحت کوئی ترقی یا کمال کوئی درجہ یا رتبہ الیسا حاصل نہیں ہو سکتا جو خدا تعالیٰ کے قوانین کے خلافت چل کر حاصل ہو۔ بلکہ تمام کامیابیوں کا ذریعہ عبودیت ہے ۔ ہو تم ۔ جب کبھی وہ خدائی کا دعوی کریگا۔ خواہ منہ سے کرے جیسا کہ بعض بیوقوف کرتے ہیں۔ یا اپنے اعمال سے ایسا ظاہر کرے وہ یقیناً ناکام و نامراد رہے گا نبی کا دعویٰ کرنے والے کے لیے تو فرمایا۔ دلو تقول علينا بعض الأقاويل لأخذنا منه باليمين ثم لقطعنا منه الوتين فما منكم من اجدعنه حاجزين - الحاقہ ۴۵ تا ۴۸ ) ہم اس کی رگ جان پکڑ کر کاٹ دیتے ۔ مگر خدائی دعویٰ کرنے والے کے لیے ایسا نہیں کہا۔ اس لیے کہ وہ تو فوراً پتہ لگ جاتا ہے ۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ۔ مشہور ہے کہ ایک شخص نے خُدائی کا دعوی کیا۔ ایک زمیندار چاہتا تھا کہ اس کو اس دعوی ہٹاوں ۔ مولوی اس سے مباحثہ کرتے تو وہ بھی حجتیں کرتا ۔ اور دلائل دیتا۔ آخر زمیندار ایک دن اسے اکیلا پا کر گیا اور پوچھا کہ تم نے خدائی کا دعویٰ کیا ہے ؟ اس نے کہا ہاں ۔ زمیندار نے گردن پکڑ کر نیچے گرا لیا۔ اور کہا میں تو تم کو عرصہ سے تلاش کرتا تھا۔ تم ہی نے میرے باپ کو مارا ہے اور یہ کہ کر ایک مکا زدور سے اس کے مارا اور پھر کہا کہ تم نے ہی میری ماں کو مارا ہے۔ اور پھر ایک مکا مارا ۔ پھر اپنے ایک ایک رشتہ دار کا نام لیتا جاتا اور سکتے مارتا جاتا۔ آخر اس نے ہاتھ جوڑ سے اور کہا کہ میں اس دعوالے سے باز آیا ۔