خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 559

۵۵۹ کیا خوف ہو سکتا ہے۔ ہمارے مقابلہ میں تمام دنیا دی طاقتوں کی حیثیت ایک مچھر جتنی بھی نہیں ۔ بے شک ہمارے فو ارے پاس تلوار نہیں ہم وہیں نہیں سکے تلوار نہیں۔ ہم فوجیں نہیں رکھتے ۔ ہمارے پاس مال نہیں، ہم تھوڑے ہیں ۔ اور ہمارے مخالفوں کے پاس سب کچھ ہے۔ مگر ہم نے کب کہا ہے کہ ہمارے پاس تلوار ہے۔ اور ہم اس کے ں کے ذریعہ کامیاب ہونگے ۔ ہم تو کہتے ہیں۔ ہمارے پاس صداقت ہے اور صداقت پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ بلکہ صداقت ہی ہر قسم کی بطالت پر غالب آیا کرتی ہے بیس گو ہم کمزور ہیں۔ ناطاقت ہیں ۔ تھوڑے ہیں مگر چونکہ اپنے پاس صداقت رکھتے ہیں۔ اور اس ہستی کا سہارا ہمیں حاصل ہے جو تمام طاقتوں اور قوتوں کی ہے۔ جو جامع ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی ناکامی کا ہرگز خیال نہیں آسکتا ۔ میرے نزدیک تو وہ شخص متکبر ڈرتا ہے کہ دنیا ہمیں پامال کر دیگی۔ کیونکہ وہ اپنے کو بھی کچھ خیال کرتا ہے، لیکن جس کا توکل خدا پ پر ہے۔ وہ اپنی ذات کو کچھ نہیں سمجھتا۔ اس لیے دنیا کی کوئی طاقت اسے خوف زدہ نہیں کر سکتی ۔ کیونکہ اس کی طاقت کسی اور ذریعہ سے آتی ہے ۔ میں نے دوتی دربارہ میں دیکھا کہ ہزار ہا کا ہجوم تھا اور ایک ریلا پڑتا تھا کہ جس سے مضبوط سے مضبوط آدمی گر پڑتے تو اُٹھ نہیں سکتے تھے، لیکن ہمارے آگے آگے ایک مضبوط شخص نے اپنے کندھوں پر ایک بچہ اُٹھایا ہوا تھا۔ اس وقت جبکہ لوگ گر پڑتے تھے۔ اور ہاتے وائے کر رہے ہوتے تھے۔ وہ بچہ ہنستا جا رہا تھا۔ اس کی کیا وجہ تھی کہ وہ بچہ ہنستا اور تماشہ دیکھتا گزر رہا تھا۔ ہیں کہ وہ ایک مضبوط شخص کے کندھوں پر سوار تھا ۔ پس مت ڈرو کہ تمام دنیا تمہارے مقابلہ میں ہے۔ اور ہراساں مت ہو کہ تم کمزور ہو کیونکہ تم اپنی طاقت پر مخالفوں کے مقابلہ پر نہیں کھڑے ہوتے، بلکہ خدا تمہاری مدد پر ہے۔ خدا کی طاقت تمہارے دشمنوں اور مخالفوں کا مقابلہ کریگی۔ یہ بڑی بڑی طاقتیں آئیں گی اور تمہارے پاؤں پر کریں گی۔ مجھے ایک فرانسیسی مصنف کے قول کا بڑا مزا آتا ہے۔ وہ لکھتا ہے۔ مجھے ایک بات تعجب میں ڈالدیتی ہے کہ ایک کچے مکان میں چند غربا۔ آدھے ننگے جسموں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور تجویزیں یہ کر رہے ہیں کہ اب قیصر کی سلطنت فتح کرنا ہے اور اب کسری کی حکومت کو فتح کرینگے اور ہر ایک کے چہرے سے یہیں ٹپکتا ہے اور پھر اسی کے مطابق وہ کر کے بھی دکھا دیتے ہیں۔ جب ایمان ہو تو کسی کا ڈر نہیں ہوتا ۔ اگر ہمیں مسیح موعود پر سنچا ایمان ہو ۔ تو ہمیں کوئی مادی طاقت مرعوب نہیں کر سکتی اور نہ حکومت میں کوئی تغیر خوف زدہ کر سکتا ہے۔ ہم کسی حکومت کی اطاعت اس کے خوف کی وجہ سے نہیں کرتے ۔ بلکہ خدا کے حکم کی وجہ سے کرتے ہیں۔ دیکھو حضرت موسیٰ فرعون سے نہیں ڈر سکتے تھے۔ کیونکہ انہوں نے پہلے ہی