خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 518 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 518

۵۱۸ جو مومن تھا ، گیا اور کہا کہ میرے باپ کی بڑی غلطی ہے ۔ اور اس کو شاید آپ قتل کی سزا دیں جو ٹھیک ہے اس لیے میں عرض کرتا ہوں کہ آپ مجھ کو حکم دیں کہ میں اس کو قتل کروں کیونکہ اگر آپ نے کسی اور شخص کو حکم دیا اور اس نے قتل کیا تو مجھ کو مکن ہے کسی وقت ضعف ایمانی سے ابتلا ۔ آئے۔ اور میں اس کو باپ کا قاتل سمجھ کر اس کے خلاف ہاتھ اُٹھا بیٹھوں ہے تو دیکھیں وہ کیسے لوگ تھے اور فتنہ سے بچنے کے لیے کتنی احتیاط سے کام لیتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ جو کام ان کے سپر د کیا گیا تھا۔ وہ انھوں نے بہت جلد سرانجام دیا۔ ہماری جماعت کے ذمہ بھی ایک کام ہے اس لیے اسے بھی ہر قسم کے فتنہ سے ڈرنا چاہیئے۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ فتنہ کو مٹانے والے بنو۔ فتنہ بھڑ کانے والے نہ بنو۔ تم پانی کا کام کر در خیل کا کام نہ کرو تاکہ آپس میں محبت و پیار بڑھے اور تم ثواب کے مسن واب کے مستحق بنو۔ یہاں انعام کام پر ملتا ہے ۔ اگر تمہارے کام کا نتیجہ اچھا ہوا۔ تو انعام کے وارث ہو جاؤ گے ۔ ۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین ۔ الفضل اور اکتوبر ة ) ه جامع ترمذی ابواب التفسير، تفسير سورة المنافقون