خطبات محمود (جلد 6) — Page 5
2 مومن بنبو فرموده ۱۱ار جنوری شالته حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :- قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا لَمَّا يَدْخُلِ الإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتُكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمُ ، إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَبِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ ، قُلْ اَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ، يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لَّا تَمُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَ لَكُمْ لِلْإِيْمَانِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ ٥ إِنَّ اللهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ بَصِيرُ بِمَا تَعْمَلُونَ ۔ (الحجرات ۱۵ تا ۱۹) اور فرمایا :- اس زمانہ میں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم سے بہت سی آسانیاں اور سہولتیں میسر ہوتی ہیں اور بہت سے آرام اور آر سے آرام اور آسائش کے سامان نکل آتے ہیں ۔ وہ مشکلات اور تکلیفیں جو قدیم زمانہ میں ہوتی تھیں اب نہیں ہیں۔ وہاں نہایت افسوس کے قابل یہ امر بھی ہے کہ بجائے اس کے کہ لوگ ان آسانیوں کو دیکھ کر اپنے ایمانوں کو بہت زیادہ مضبوط کرتے ان کے ایمانوں میں بہت زیادہ کمزوریاں اں پیدا ہو رہی ہیں اور آج کل ایمان کو ایک حقیر اور ذلیل چیز سمجھ لیا گیا ہے ۔ حالانکہ ایمان تو ایک ایسا بیش بہا لعل ایسا قیمتی موتی اور ایسالا ثانی جو ہر ہے کہ اس کی صحیح قیمت ڈالنا تو الگ رہا قیمت ڈالنے کا خیال بھی پیدا نہیں ہو۔ بھی پیدا نہیں ہو سکتا ۔ ذرا کسی شخص کو کہ تو دیکھو کہ تو کتنے 4**