خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 478

دیکھو وہ اس کو کیسے استعمال کرتا ہے۔ ایک ذرہ تک اس کا ضائع نہیں ہونے دیتا۔ مگر ہمارے لوگوں کو خدا پر ایمان ہے۔ یہ خدا کی اتنی بڑی طاقت اپنے پاس رکھتے ہیں مگر اس سے کام نہیں لیتے۔ اسلیئے ہیں مسلمانوں پر اس بات کا افسوس ہے کہ وہ خدا پر وہم جتنا ایمان بھی نہیں رکھتے۔ وہاں احمدیوں پر اس بات کا افسوس ہے کہ ان کو ہتھیا تو دیا گیا۔ مگر وہ اسکو چلانے اور اس سے کام لینے میں پوری کوشش نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ہستی اور طاقتوں پر کامل ایمان بخشے۔ اور ہماری نظروں کو اپنی طرف پھیر ہے ۔ اور وہی ہماری خواہش ہو جاتے ہم اس کے حضور گریں اور وہی ہماری سپر ہو۔ اور اسی پریم بھر سے رکھیں۔ الفضل ۱۲ جولائی ساواته )