خطبات محمود (جلد 6) — Page 441
۴۴۱ چیز نہ ہو جس پر جمع ہوسکیں۔ اور جوجو اور جو جوڑنے اور جمع کرنے والی ہو۔ کاغذ کو کٹڑی پر چسپاں کرنے کے لیے ایک تیسری چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ لکڑی کے تختے نہیں جڑ سکتے جب تک کسی اور چیز کے ساتھ انکو نہ جوڑا جاتے۔ لکڑی کی میز کرسی نہیں بن سکتی جب تک ان متفرق لکڑیوں کو جمع کرنے کے لیے تیسری چیز نہ ہو۔ پس اسی طرح انسانوں میں بھی ممکن نہیں کہ جب تک ایک تیسری چیز ان کو جوڑنے والی نہ ہو وہ جمع ہو جائیں ۔ جھاڑو کے تنکے آپس میں پورے طور پر جڑے ہوئے نہیں ہوتے ۔ اگر چہ وہ جمع ہوتے ہیں۔ آخری کو درمیانی یسے بعد ہوتا ہے۔ لیکن ایک درخت کی شاخیں آپس میں جڑی ہوتی ہیں۔ کیونکہ ان سب کا ایک تنے سے تعلق ہوتا ہے۔ اور تنا ان کو خوراک پہنچاتا ہے ۔ اسی طرح جھاڑو کی سیخوں کا آپس میں اور زیادہ تعلق ہو سکتا ہے۔ اگر ان کو ایک رشتہ میں پرو دیا جائے ۔ قرآن کریم نے اس حقیقت کو واضح کیا اور یہ نہیں کہا کہ تم جھڑ جاؤ یا ایک ہو جاؤ بلکہ فرمایا - وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا (ال عمران (۱۴) تم سب ایک رسے کو پکڑ لو۔ جب اس رسے سے سب کا تعلق ہوگا۔ تو تم سب میں تعلق ہو جائے گا۔ لوگ رسہ کھینچتے ہیں۔ اور دونوں طرف سے زور لگاتے ہیں۔ اور ہر ایک زور لگانے والے کے زور کا اثر سب پر پڑتا ہے۔ تو ایک تیسری چیز سے وابستگی اختیار کر کے آپس میں جڑ سکتے ہیں۔ یہ گر اسلام نے اتفاقی کے متعلق بتایا ہے۔ اب آؤ ہم دیکھیں کہ کس طرح اعتصام ہوتا ہے ۔ سب سے بڑا اتفاق بھائیوں بھائیوں میں ہوتا ہے کچھ آدمی ہوتے ہیں کہ ان میں اور آدمیوں کی نسبت آپس میں زیادہ محبت اور پیار ہوتا ہے۔ اب ہمیں یہ میں کر یہ دیکھنا ہے کہ ان میں یہ محبت اور پیار کس طرح ہوا جب ہم اس کی وجہ دریافت کرتے ہیں۔ تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک رشتہ ہے جس نے ان کے آپس کے تعلق کو اوروں کی نسبت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ اور وہ رشتہ ماں باپ کا ایک ہونا ہے۔ پھر ایک دادا کی اولاد میں زیادہ محبت ہوتی ہے۔ کیونکہ ان میں بھی ایک رشتہ اور تعلق ہے ۔ پھر اس سے آگے قومیت کا رشتہ ہوتا ہے۔ بھائیوں کی نسبت کم لیکن اور لوگوں کی نسبت زیادہ - اور جگہوں میں تو نہیں ۔ ہندوستان میں پیشہ وروں کی بھی ذاتیں ہوتی ہیں ۔ یہاں بیان اگر کوئی سید یا منقل یا پٹھان یا کوئی اور قوم کا آدمی ستھے یا موچی کا کام کرنے لگے ۔ تو وہ سقہ یا موچی ہی کہلائے گا۔ اور یہ اس کی ذات سمجھی جائے گی۔ پھر آج کل سٹرا تیکیں ہو رہی ہیں ۔ اور اس میں مزدور شامل ہو رہے ہیں۔ اور ان کو جوڑنے والی چیز ان کا پیشہ ور ہوتا ہے۔ بھائیوں کا آپس میں جو تعلق ہوتا ہے ۔ وہی مفہوم ایک مدتک اقوام میں بھی نظر آتا ہے۔ مغل کہلانے والے ایک موقع پر جمع ہو جائیں گے۔ ستیہ جمع ہو جائیں گے ۔ اس لیے کہ وہ