خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 27

6 کامل ایمان کس طرح حاصل ہوتا ہے ؟ ) فرموده ۸ فروری شاشه ) حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :- وَلَا يَا تَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسْكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا الْاتُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمُ ۔ اور فرمایا :- 0 ( النور : (۲۳) میں نے پچھلے جمعہ اس امر کے متعلق بیان کیا تھا کہ جب تک کسی کام کے لیے صحیح ذرائع کو استعمال نہ کیا جاتے اور ان سامانوں سے کام نہ لیا جائے جو خدا تعالیٰ نے اس کام کے لیے مہیا فرماتے ہوں۔ اُس وقت تک کوئی شخص اس کام میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ کسی کامحض کوشش کرنا اور شوق رکھنا دلیل نہیں ہے کہ جس مقصد کے لیے وہ ایسا کرتا ہے۔ اس میں کامیاب بھی ہو جائے گا کیونکہ اگر طریق عمل صحیح نہیں تو پھر کامیابی بھی نہیں میں طرح ایک لکڑی کاٹنے والا اور لوہالہ باوجود ایک طالب علم سے زیادہ محنت کرنے کے علم حاصل نہیں کر سکتا۔ اگر چہ تکلیف زیادہ اُٹھاتا ہے۔ کیونکہ یہ طریق علم حاصل کرنے کا نہیں ۔ اسی طرح کوئی شخص ایک الیا طریق اختیار کر کے جس میں گو محنت اور مشقت زیادہ برداشت کرنی پڑے ، لیکن وہ اس کام کے لیے مقرر ن ہو کسی کام میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ دیکھو لکڑ ہارے اور طالبعلم میں سے کہ ایک با وجود زیادہ کوشش اور محنت کرنے کے علم حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے اور دوسرا کم محنت کے ساتھ کامیاب ہو جاتا ہے یا مثلاً اگر کوئی کروڑ پتی اپنی ساری دولت لوگوں کو لٹا دے کہ اسے علم سائنس آجاتے تو نہیں آئیگا، مگر ایک دوسرا شخص جو سکول کی بہت تھوڑی فیس دے اور باقاعدہ سائنس کی تعلیم حاصل کرے۔ وہ سائنسدان ہو جاتے گا۔ کیونکہ یہ ان ذرائع سے کام لے گا۔ جو خدا نے سائنس کے حصول کے لیے بناتے ہیں۔ پس اسی طرح تقوے اور عرفان کے حصول کے جو ذرائع ہیں۔ جب تک ان سے کام نہ لیا جائے اور تفصیلی طور پر ان