خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 253

۲۵۳ اُٹھائیں گے۔ اور وہ یہ کہ سوتے وقت کثرت سے اس آیت کو کثرت سے اس آیت کو پڑھیں اور دل میں جگہ دیں کہ لا تائیسوا من روحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَالَيسُ مِنْ تَرُوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الكَفِرُونَ ۔ پھر دیکھیں دیا کیا کیا ۔ نتیجہ ہوتا ہے اس پر جب انہوں نے عمل کیا تو آرام ہو گیا ۔ اور اب عمدگی سے اپنا کام کرتے ہیں اور اگر کام کرتے ہیں اور اگر بالکل نہیں تو بہت حد تک ان کی تکلیف رفع ہو گئی تو یہ آیت ان کے لیے شفا کا موجب ہو گئی ۔ اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کی آیتیں ٹونے کی طرح ہیں۔ بلکہ یہ اس لیے ہیں کہ ان پر عمل کیا جاتے ۔ اور ان کے مضامین کو اپنے دل میں جگہ دی جاتے ۔ بات یہ ہے کہ قدرت نے امید میں اس قسم کے سامان رکھے ہیں کہ اگر انسان مایوس نہ ہوتو کامیان کے ذرائع پیدا ہو جاتے ہیں۔ اور قدرت نے انسان کے وجود میں ایسی طاقتیں رکھی ہیں جو تمام روگوں کو دور کر دیتی ہیں ۔ اگر چہ ہم نہیں جانتے ۔ کہ وہ کیا ہیں ۔ دیکھو۔ مایوس نہ ہونے سے دو نتیجہ حاصل ہوتے ہیں۔ ایک دینی اور دوسرا دنیاوی ۔ دنیا میں قاعدہ ہے کہ انسان جس پر سہارا لگاتا ہے۔ وہ اس کی مدد کرتا ہے۔ پس اگر خدا جو سب سے بڑھ کر محسن ہے اگر اس پر انسان کو بھروسہ ہو تو پھر کیسے ضائع ہو سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علی الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ د قسم کے گدا گر ہوتے ہیں۔ جو کسی دروازے پر جاتے ہیں اور صدا دیتے ہیں۔ اگر کسی نے کچھ دیدیا تو لے وہ لیا ۔ ورنہ اگلے دروازے پر چلے گئے، لیکن خبر گرا وہ ہوتے ہیں۔ کہ جب تک ان کو کچھ دیا نہ جاتے ملتے ہی نہیں گھر والے گالیاں دیتے ہیں۔ اور برا بھلا کہتے ہیں۔ مگر وہ اس کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔ اور اس قت تک دروازہ سے ہٹتے نہیں جب تک کہ کچھ لے نہ لیں خواہ راکھ کی چٹکی ہی کیوں نہ ہو۔ اگر چہ بندہ سے اس طریق سے مانگنا شرک ہے، لیکن خدا کے آگے بندے کو اس قسم کا فقیر بنا چاہتے ۔ اور یہ یقین رکھنا چاہتے کہ اللہ تعالی ضرور میری دستگیری کرے گا اور مجھے خالی نہیں رہنے دیگا۔ اور حق یہی ہے کہ اتنی بڑی درگاہ سے کوئی انسان خالی رہ ہی نہیں سکتا۔ پس اگر ایک اس قسم کی بھی مصیبت ہو کہ جو اس شخص کی ذات میں کچھ نقائص کی وجہ سے ہو۔ تو اللہ تعالیٰ ان نقائص کو بھی دور کر سکتا ہے۔ لیں جب انسان کو یہ یقین ہو جائے تو وہ ناکام نہیں ہوتا۔ ہاں اس کو اسبات پر پورا پورا ایمان ہونا چاہیے کہ جس خدا نے مجھے دینا ہے اور جس سے میں مانگتا ہوں وہ دے سکتا ہے۔ اور میری کمزوریوں کو دور فرما سکتا ہے۔ وہ کرتے کو سنبھال سکتا ہے اور وہ بے سامان کے لیے سامان مہیا کر سکتا ہے۔ جب الیسا ایمان حاصل ہو تو خدا تعالیٰ ضرور کامیاب کر دیتا ہے ۔ روس کا ایک قصہ ہے کونٹ ٹالسٹاتے ایک بہت بڑا امیر تھا۔ اور آج کل روس میں بغاوتوں کا جو سلسلہ چلا ہوا ہے۔ اس کا بانی مبانی اسی کو سمجھا جاتا ہے ۔ وہ ہمارے سلسلہ سے بھی واقف تھا مفتی صا۔