خطبات محمود (جلد 6) — Page 208
۲۰۸ طور پر ہم سے ہر ایک نے جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔ کونسی قوم ہے جس کو ہم سے نہ ہی طور پر ہمدردی ہے۔ اس میں شبہ نہیں ۔ کہ ہم سیاست میں کسی سے لڑتے نہیں۔ گورنمنٹ کی وفاداری کے متعلق جو سیاست میں ہمیں حصہ لینا پڑتا ہے۔ وہ ہمارے مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ اس لیے ہم دیگر تقسیم کی تحریکوں سے علیحدہ ہیں اور نہ ہمارے پاس وقت ہے نہ مال نہ آدمی ہیں کہ جن کو مذہب کے علاوہ سیاست میں لگائیں ۔ گورنمنٹ کی خدمت چونکہ ہمارا ایک مذہبی فرض ہے۔ اس لیے ہم اس میں دخل دیتے ہیں اور اس خدمت خدمت کو کوا ادا کرتے ہیں۔ جس طرح بھی ادا ہو۔ ہمیں گورنمنٹ کے متعلق تعلیم ہی ایسی دی گے گئی ہے کہ جو گور نمنٹ سمجھدار ہو۔ یہیں اس سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ۔ حکومت سے ان لوگوں کو خطرہ ہے جو بغاوت کے خیال رکھتے ہوں، لیکن رکھتے ہوں، لیکن جن کے دل میں بغد میں بغاوت و فساد و فساد کے خیالات ہی نہ ہوں ان کے کو کئی امن پسند اور سمجھدار گورنمنٹ کے ماتحت کسی قسم کے خطرات نہیں۔ پھر بھی ہم بہت ہی ناتوان اور کمزور ہیں اور ساری مذہبی دنیا ہماری مخالف ہے۔ اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے۔ کہ ہم سوچ کوچ کر قدم اُٹھائیں اور اپنے دشمنوں اور مخالفوں کے مقابلہ کی جو تدبیر کریں وہ عمدہ اور بہتر ہو۔ ہمارے مخالف ہمیں جسمانی طور پر دکھ دیتے ہیں۔ اور ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ کٹک میں ہماری ایک میت ہو گئی ۔ احمدی جب دفن کر کے واپس لوٹے، مخالفوں نے لاش کو قبر سے نکال کر کتوں کے آگے پھینک دیا ۔ احمدی ان لوگوں کی ان حرکتوں کو دیکھتے تھے۔ مگر کچھ نہیں کر سکتے تھے اگر پولیس موقع پر نہ پہنچ جاتی تو قریب تھا کہ کتے لاش کو چیر ڈالتے ۔ ۔ یقیناً جان لو کہ وہ خدا جس نے ہمیں پیدا کیا ہے اور اس کام کے لیے کھڑا کیا ہے۔ اس سے یہ ہرگز امید نہیں کہ ایسا مہتم بالشان کام سپرد کر کے لیے ہتھیار چھوڑ دے گا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس نے جو جانور پیدا کئے ہیں۔ خواہ ان کی عمر چند گھنٹے ہی کیوں نہ ہو۔ ان کی خوراک بھی پیدا کی ہے۔ زمین کے اندر رہنے والوں کی خوراک کا سامان اس نے پیدا کیا ہے ۔ پانی میں رہنے والوں کی خوراک کا سامان اس نے پیدا کیا ہے۔ نباتات کے لیے اس نے خوراک پیدا کی ہے۔ حیوانات کیلئے اس نے خوراک پیدا کی ہے جنکی ضروریات خوراک ایک جگہ نہ تھیں ان کو پاؤں دیئے ۔ تاکہ وہ چل پھر کر اپنی خوراک کو جمع کریں وہ جانور جن کی خوراک گوشت ہے ان کو پنجے بھی دیتے اور جن کی خوراک گوشت نہیں ۔ ان کو پاؤں دیتے ہیں اور درخت جن کی خوراک مختلف جگہوں سے مہیا نہیں ہوتی ۔ ان کے لیے پاؤں کی ضرورت نہیں تھی ۔ انکو جڑیں دی ہیں ۔ تاکہ وہ زمین سے ہی اپنی خوراک حاصل کر لیں پس ہمیں خدا نے پیدا کیا اور خاص مقصد کے لیے کھڑا کیا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ نہیں کوئی ہتھیار نہ دیتا۔ ہتھیار اس نے دیا ہے، لیکن ہمیں