خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 179

۱۷۹ میں جم جائے کوئی ایسا تعویذ ہو جس سے سب مشکلات اور مصائب دُور ہو جائیں ۔ وہ کوشش کرنے کو بناوٹ اور سعی کو دھوکہ اور محنت کو وہم خیال کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک اگر کسی بات میں حقیقت ہے تو وہ منتر میں ہے۔ کیونکہ اس سے ان کے خیال میں بغیر کوشش اور جدوجہد کے دشمن زیر ہو جاتا ہے اور ہر ایک مقصد حاصل ہو جاتا ہے ۔ پس معلوم ہوا کہ منتروں کا اثر لوگوں کے نزدیک بہت بڑا اثر ہے ۔ یورپ کے لوگ جنہوں نے اس قسم کی آزادی حاصل کر لی ہے کہ اپنے خدا کے بھی قائل نہیں رہے ۔ اُنھوں نے مسیح کی پیروی سے اپنے آپ کو آزاد کر لیا ہے۔ گرجے کی حکومت کے جوتے کو پرے پھینک دیا ہے مگر ٹونے اور منتروں سے آزاد نہیں ہو سکے ۔ یورپ نے خدا سے انکار کیا۔ خدا کے رسولوں کو چھوڑ دیا۔ خدا کے رسولوں کی کتب سے روگرداں ہوا۔ لیکن اگر نہیں آزاد ہوا۔ تو منتروں کی حکومت سے آزاد نہیں ہوا ۔ چنانچہ اسی جنگ کے دوران میں جو مختلف جرنیلوں کی رپورٹ میں شائع ہوئی ہیں۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ مارے گئے ان میں سے اکثر اشخاص کے بازوؤں پر تعویذ بندھے ہوتے تھے ۔ گویا خدا کے منکر رسولوں کے منکر یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ تعویذ کے ذریعہ موت سے بچ جائیں گے۔ تو ان باتوں کا اب بھی ایسا گرا اثر ہے کہ علوم کی ترقی بھی اس کو مٹا نہیں سکتی۔ میں نے ابھی پچھلے دنوں بھائیوں" کی ایک کتاب پڑھی ہے ۔ اس میں لکھا ہے کہ امریکہ میں اس مذہب کی اشاعت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں داخل ہونے والوں کو ایک خفیہ نام دیا جاتا ہے اور اس کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ نام بہت پراسرار اور بڑا اثر والا ہوتا ہے اس کتاب کا مصنف لکھتا ہے کہ میرے جی میں بھی آتا ہے کہ اس نام کے لیے بہائی ہو جاؤں ، لیکن میں چونکہ در حقیقت اس مذہب کو ستیا نہیں جانتا۔ اس لیے منافقت سے داخل ہونے کو پسند نہیں کرتا۔ بہائیوں میں رواج ہے کہ جب کوئی ان میں داخل ہو تو وہ اس کو ایک نام دیتے ہیں۔ اور وہ عربی زبان کا کوئی لفظ ہوتا ہے۔ مثلاً جو شخص اچھا لکھنے والا ہوا اُس کو سلطان العلم نام دید یا ۔ چونکہ وہ لوگ عربی نہیں جانتے اس اس لیے خیال کرتے ہیں کہ یہ کوئی خاص اثر رکھنے والا فیہ نام ہے ہیں کے ذریعہ ہم تمام آفات سے بچ جائیں گے۔ اسلام نے ان تو ہمات کو مٹایا ہے اور اس قسم کے خیالات کی تردید کی ہے ، لیکن اصل حقیقت کو برقرار اور قائم کر دیا ہے اور اسلام کی یہی خوبی ہے کہ ہر بات میں وسطی طریق اختیار کرتا ہے جھوٹی باتوں کو رد کر دیتا ہے اور بچی کو برقرار رکھتا ہے جہاں تک بنانا مفید ہوتا ہے۔ بناتا ہے ۔ اور جتنا مٹانا ہوتا ہے اس کو مٹا دیتا ہے۔ تو اسلام نے بھی ایک جادو اور تعویذ بتایا ہے، لیکن اس میں