خطبات محمود (جلد 38) — Page 135
1957ء 135 (16) خطبات محمود جلد نمبر 38 اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور اس کا ہمارے ساتھ ہونا یقیناً ہماری صداقت کی دلیل ہے ہمارا اصل مقصود خدا ہے اگر وہ ہمیں مل گیا ہے تو پھر دنیا کی مخالفت کوئی حقیقت نہیں رکھتی )فرمودہ 31 مئی 1957ء( تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں ایک یہ بھی الہام ہے کہ خداد و مسلمان فریق میں سے ایک کا ہوگا۔ پس یہ پھوٹ کا ثمرہ ہے۔1 تعجب ہے کہ مبائعین اور غیر مبائعین اس امر پر بحث کرتے رہے ہیں کہ ہم میں سے مسلمان کون ہے۔ حالانکہ جہاں تک مسلمان ہونے کا سوال ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام موجود ہے۔ اگر مبائعین کو غیر مبائعین میں سے کوئی غیر مسلم قرار دیتا ہے یا غیر مبائعین کو مبائعین میں سے کوئی غیر مسلم قرار دیتا ہے تو اس الہام کے ماتحت وہ مجرم ہے۔ اصل چیز جس پر بحث ہونی چاہیے تھی وہ یہ ہے کہ خدا کس کے ساتھ ہے؟ ورنہ یہ کہنا کہ ہم ہیں تو مسلمان لیکن خدا ہمارے ساتھ نہیں ایک بے معنی بات بن جاتی ہے اور ایسے اسلام کو لے کر کسی نے کرنا کیا ہے۔ اصل بات جسے دیکھنا چاہیے