خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 209 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 209

1956ء 209 خطبات محمود جلد نمبر 37 اچھی طرح سمجھ لو کہ مومن وہی ہے جو دوسروں کے لیے اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار ہو اور آپ نیچے ہو کر بھی اپنے بھائی کو اونچا کرنے کی کوشش کرتا ہو۔ جیسے قرآن کریم میں فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ 9 کے الفاظ میں مومن کا یہ خاصہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو ان سے نیچے ہوں اُن کو کھینچ کر آگے لاتے ہیں۔ پس ہمیشہ اپنے بھائیوں سے بلکہ اگر ممکن ہو تو غیروں سے بھی نیکی اور حُسنِ سلوک کرو اور اُن کے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دو۔ اور انہیں اونچا کرنے اور ترقی کے میدان میں آگے لے جانے کی کوشش کرو کیونکہ جو دوسرے کے حق میں نیکی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے بھی نیکیوں کے میدان میں ترقی کرنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ )الفضل 28 جون 1956ء 1: وَالَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ (الانفال : 64) 2: سیرت ابن هشام جزء 2 صفحه 1015تا 1017 شأن نـعـيـم فـي تخذيل المشركين عن المسلمین دمشق 2005ء 3 سیرت ابن هشام جزء 2 صفحه 1017 تا 1019 دبيب الفرقة بين المشركين دمشق 2005ء 4: سیرت ابن هشام جزء 2 صفحه1019،1018 ارسل الرسول حذيفة ليتعرف ماحل بالمشركين و رجوع حذيفة الى الرسول بتخاذل المشركين دمشق 2005ء 5 : وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَ تَذْهَبَ رِيحُكُمْ (الانفال: (47) 6 : مستدرک حاکم جلد 3 صفحه 475 بيروت 1978ء 7 : جامع الترمذى ابواب تفسير القرآن عن رسول الله باب سورة المنافقين 8 : لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطِ يَدِى إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ (المائدة: 29) 9 : البقرة : 49