خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 89 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 89

1951ء 89 12 خطبات محمود بعض باتیں بظاہر معمولی ہوتی ہیں مگر ان میں بڑے بڑے فوائد مضمر ہوتے ہیں مثلاً اذان کی تصحیح اور نماز میں صفیں سیدھی رکھنا فرموده 25 مئی 1951ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسورۃ آج پھر طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں اُس مضمون کو نہیں لے سکتا جس پر صحت کے ایام میں میں خطبہ پڑھ رہا تھا لیکن آج میں اُس سے ملتی جلتی ایک اور بات کے متعلق مختصراً کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ جو مضمون میں پہلے بیان کرتا رہا ہوں اُس کا خلاصہ یہ تھا کہ بعض باتیں چھوٹی چھوٹی نظر آتی ہیں لیکن ہوتی بہت بڑی ہیں اور ان سے بڑے بڑے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پس اُن چیزوں کو چھوٹا سمجھ کر نظر انداز نہیں کر دینا چاہیے بلکہ ان کے فوائد کو مد نظر رکھ کر ان پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ میں یہ بات محبت الہی کے سلسلہ میں بیان کر رہا تھا لیکن اس کے علاوہ دوسرے امور میں بھی یہی قاعدہ چلتا ہے۔