خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 267 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 267

1951ء 267 32 خطبات محمود تم اپنے مقام کو پہچانو اور جلسہ سالانہ کے ایام ذکر الہی میں خرچ کرو (فرمودہ 21 دسمبر 1951 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو مجھے نزلہ و زکام اور گلے میں درد کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔ اس مجبوری کی وجہ سے آج میں صرف چند کلمات بیان کر دینا چاہتا ہوں تا اس طرح گلے کی حفاظت ہو جائے اور میں جلسہ سالانہ کے موقع پر اس قابل ہو جاؤں کہ تقاریر کر سکوں ۔ میں نے جماعت کو بارہا اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہمارے جلسہ سالانہ کے ایام ایک دینی عبادت کا رنگ رکھتے ہیں۔ اس لیے ان ایام کو زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور عبادت میں صرف کرنا چاہیے۔ لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود اس کے کہ میں جماعت کو سالہا سال سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں اس پر پوری طرح عمل نہیں ہو رہا۔ بعض لوگ جلسہ کے دوران میں بازار میں پھرتے رہتے ہیں یا دکانوں پر بیٹھ کر باتیں کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جلسہ سالانہ سے پوری طرح فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ پہلے پہلے یہ بات اُن لوگوں کی وجہ سے تھی جو غیر احمدیوں میں سے