خطبات محمود (جلد 32) — Page 266
1951ء 266 خطبات محمود مگر آدمی وہی ہوں جو کم سے کم پانچ سالہ احمدی ہوں یا نسلی احمدی ہوں اور جن کے متعلق پریذیڈنٹ ، سیکرٹری اور زعیم تینوں اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ ہر قسم کی قربانی اور محنت سے کام لیں گے اور کسی قسم کی غفلت ، سستی اور غداری کا ارتکاب نہیں کریں گے۔ الفضل 20 دسمبر 1951ء) 1 : صحيح بخاري كتاب الْعِيدَيْنِ بَابُ الْخُطْبَةِ بَعْدَ الْعِيدِ 2 : مسٹر مارین: یہاں غالبا مارین سٹینلے کا ذکر ہے۔ جو مشہور برطانوی سیاستدان تھے ۔ آپ لیبر پارٹی لندن کے سیکرٹری رہے اور 1923ء میں پارلیمنٹ کے ممبر بنے۔ 1929ء سے 1931ء کے دوران وزیر مواصلات رہے۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا) John Davidson Rockefeller ان کا پورانام )Rockefeller( : 3 : راک فیلر تھا۔ یہ 1839 ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے اور 1937 ء میں فوت ہوئے ۔ مشہور امریکی صنعت کار اور سرمایہ دار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وکی پیڈیا - آزاد دائرہ معارف )"John D۔Rockefeller " زیر عنوان 4 را شیلڈ (Rothshild روتھ شیلڈ ایک یورپی یہودی خاندان ہے جو نہ صرف یورپ کے مختلف ممالک میں بینکاری کے نظام پر حاوی ہے بلکہ امریکہ کے فیڈرل ریز رو کے بنیادی حصہ داروں میں بھی شامل ہے۔ اس خاندان کے مشہور لوگوں میں بیرن روتھ شیلڈ شامل ہے جو برطانیہ میں یہودیوں کا نمائندہ تھا اور فلسطین پر یہودی قبضہ کو مستحکم کرنے میں اس کا کردار شامل تھا۔ وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر عنوان روتھ شیلڈ Rothschild)