خطبات محمود (جلد 24) — Page 236
1943ء 236 (25) خطبات محمود جماعت احمد یہ میں خدام الاحمدیہ ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت )فرمودہ 22 اکتوبر 1943ء( تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کے کام کو چلانے کے لئے دو قوتیں پیدا کی ہیں۔ اور ان دو قوتوں کے پیدا کرنے کا سبب یہی ہے کہ ایک قوت دوسری قوت کی نگران ہوتی ہے۔ جب ایک میں کوئی کمزوری پیدا ہو جاتی ہے خواہ جان کر یا نہ جانتے ہوئے تو دوسری طاقت اپنے آپ کو نمایاں کرنا شروع کر دیتی ہے۔ ان دو قوتوں میں سے ایک قوت تقدیر کی ہے اور ایک قوت کرد۔ تدبیر کی ہے۔ خدا تعالیٰ کا کوئی فعل نہ جانتے ہوئے نہیں ہوتا۔ اس لئے تقدیر خاص تو جب بھی دنیا سے اپنا پر تو ہٹاتی ہے کسی مصلحت کے ماتحت ہٹاتی ہے لیکن تدبیر کبھی جانتے ہوئے ہٹ جاتی ہے ، اور اور کبھی نہ جانتے ہوئے ہٹ جاتی ہے۔ اور اس طرح دنیا کا کام صحیح طور پر چلتا چلا جاتا ہے۔ کبھی دنیا پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ لوگ تدبیر کو روحانیت کی ترقی اور اس کی درستی کے لئے بالکل چھوڑ دیتے ہیں۔ مثلاً روحانیت کی درستی کے لئے نماز کی ضرورت ہے مگر لوگ یا تو بہت ہی کم نمازیں پڑھتے ہیں اور جو پڑھتے ہیں وہ بھی ریاء اور ظاہر داری کے لئے پڑھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے نمازیں نہیں پڑھتے۔