خطبات محمود (جلد 20) — Page 531
خطبات محمود ۵۳۱ ۳۳ سال ۱۹۳۹ ء تحریک جدید کے چھٹے سال کی مالی قربانی کا اعلان فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- گو آج میری طبیعت اچھی نہیں ہے لیکن چونکہ میں اس بات کا ارادہ کر چکا تھا کہ تحریک جدید کے چھٹے سال کے متعلق اعلان کروں گا اس لئے باوجو د طبیعت کی خرابی کے اور باوجود اس کے کہ شاید میں زیادہ کھڑا نہیں ہو سکوں گا اور بول نہیں سکوں گا میں نے یہی فیصلہ کیا کہ آج اس کا اعلان کر دوں ۔ تحریک جدید پر پانچ سال کی مدت اب ختم ہو رہی ہے اور قریباً قریباً انہی ایام میں میں نئے سال کی تحریک کا اعلان کیا کرتا ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک تحریک جدید کی اہمیت اور ضرورت کو میں اس حد تک واضح کر چکا ہوں کہ اب کسی لمبی تحریک کی ضرورت باقی نہیں اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے دین کی محبت پیدا کی ہے اور جو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں اور جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت کی تڑپ ہے انہیں اب کسی مزید تحریک کی ضرورت نہیں ۔ ان پر یہ امر اچھی طرح کھل چکا ہے کہ اس میں کیا فوائد مخفی ہیں اور اس کے ذریعہ کس طرح کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک ایسا مستقل فنڈ قائم کر دیا جائے جو ہماری تبلیغی ضرورتوں کو ہمیشہ کے لئے تو نہیں مگر موجودہ ضرورتوں کو ایک عرصہ تک پورا کرتا رہے۔ یہ فنڈا اتنا قلیل ہو گا کے لئے تو کو پورا تا ہے ۔ یہ کہ آئندہ کی ضرورتوں کے عشر عشیر کے لئے بھی کافی نہیں ہو سکتا ۔ عیسائیوں کو دیکھو وہ ایک