خطبات محمود (جلد 17) — Page 5
خطبات محمود سال ۱۹۳۶ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کے خطبات کی ستر ہویں جلد احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ الحمد للہ علی ذلک ۔ اس جلد میں ۱۹۳۶ء کے ۴۵ خطبات جمعہ شامل ہیں ۔ حضرت فضل عمر سلطان البیان کے خطبات علوم و معارف کا انمول خزانہ ہیں اور پیشگوئی کے الہامی الفاظ ” وہ علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا“ پر شاہد ناطق ہیں۔ حضرت مصلح موعود کا دور خلافت جو کم و بیش ۵۲ سال پر محیط ہے ایک تاریخ ساز دور تھا۔ اس نہایت کامیاب طویل دور میں حضور کے خطبات نے جماعت کی علمی و روحانی ترقی اور تعلیم و تربیت میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا یہ روحانی و علمی ورثہ سلسلہ کے لٹریچر میں بکھر اپڑا تھا اور جماعت کے دوستوں کو اس سے استفادہ کرنا مشکل تھا۔ فضل عمر فاؤنڈیشن اس جماعتی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ان خطبات کو کتابی شکل میں شائع کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان خطبات سے پورے طور پر استفادہ کرنے اور جماعتی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین و والسلام خاکسار ناصر احمد شمس سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن