خطبات محمود (جلد 17) — Page 432
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۴۲۳ سال ۱۹۳۶ء وہ نہ سمجھیں تو یاد رکھیں کہ میرا یہ تذلل اور صلح پسندی اس لئے نہیں کہ میں کسی سے ڈرتا ہوں۔ میں نہ اُن سے ڈرتا ہوں نہ اُن کے مددگار حکام سے ۔ میں صرف خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور اُسی کی خوشنودی اور اسلام کی طرف سے نیک نمونہ پیش کرنے کیلئے یہ تجویز پیش کر رہا ہوں ۔ اب اس کے با وجود جو شخص صلح کیلئے تیار نہیں وہ یادرکھے کہ ہم لڑائی کیلئے بھی تیار ہیں اور باوجود اس کے کہ ہم ان کی طرح جھوٹ اور قانون شکنی سے کام نہ لیں گے پھر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے دشمن ہمیں ہر میدان میں کامیاب پائیں گے ۔ اِنْشَاءَ اللهُ ( الفضل یکم جولائی ۱۹۳۶ء)