خطبات محمود (جلد 13) — Page 222
خطبات محمود ۲۲۲۰۰ سال ۶۱۹۳۱ ہے کہ جماعت نے اس طرف توجہ کی ہے بلکہ بعض جماعتوں نے تو باقاعدگی کے لئے باجماعت تجد پڑھنی شروع کر دی ہے ۔ قادیان والوں کو باہر والوں سے ہرگز پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ اگرچہ میں نے سنا ہے یہاں بھی کوشش کی جاتی ہے لیکن اگر ان جگہوں پر جہاں ممکن ہو مثلاً بورڈنگ ہاؤسوں میں یا مہمان خانہ میں باجماعت تہجد کا انتظام کر دیا جائے تو بہت اچھا ہو گا۔ باجماعت تجد ناجائز نہیں۔ رسول کریم میں تعلیم کے زمانہ میں جب صحابہ آکر تہجد کی نماز میں شامل ہو ہو جاتے تو آپ نے اسے نا پسند کرنے کی وجہ سے نہیں روکا بلکہ منع کرتے ہوئے فرمایا خدا تعالیٰ کو یہ اس قدر پسند ہے کہ مجھے خطرہ ہے کہ اسے فرض نہ بنالیا جائے ۔ پس اگر ان جگہوں پر جہاں ممکن ہو با جماعت تجد کا انتظام کر لیا جائے تو زیادہ روحانیت پیدا ہو گی اور اصل مقصد یہی ہوتا ہے کہ روحانیت کو دنیا میں پھیلا ئیں۔ --- ۔ (الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۳۱ء) ا بخاری کتاب التهجد باب تحريض النبى صلى الله عليه وسلم في قيام الليل والنوافل من غير ايجاب۔۔۔۔۔