خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page vi
مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب ، مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب، مکرم عبد الشکور باجوہ صاحب ، مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب مربیان سلسلہ کا بھی خاکسار خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ اس جلد کی تدوین واشاعت کے مختلف مراحل مسودات کی ترتیب وصحیح ، پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ،Rechecking اور اعراب کی درستی کے سلسلہ میں ان سب نے نہایت محنت لگن ، خلوص اور دلی بشاشت سے کام کیا اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ - مکرم بشارت احمد صابر صاحب کا رکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں معاونت کی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس علمی کاوش کو قبول فرمادے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔