خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page v

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ و یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت تعالی کا کہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانى اصلح الموعود کے حقائق و معارف سے پُر دو خطابات بر موقع مجالس شورای الموسوم ” خطابات شورای“ کی دوسری جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے ۔ جلد هذا ۱۹۳۶ء تا ۱۹۴۳ء کی مجالس شورای کے خطابات پر مشتمل ہے ۔ خطابات شورای مجموعی طور پر تین جلدوں پر مشتمل ہیں ۔ تیسری جلد پر بھی کام جاری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ بھی جلد احباب کی خدمت میں پیش کر دی جاوے گی ۔ وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ مجالس شورای کے خطابات کے مسودہ کی تیاری کا ابتدائی کام مکرم چوہدری رشیدالدین صاحب مربی سلسلہ نے سر انجام دیا۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔ محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کا بھی خاکسار تہہ دل سے ممنون ہے جنہوں نے مجالس مشاورت کی تمام رپورٹس کو پڑھا ، بعض ضروری امور کی نشاندہی کی اور قیمتی مشوروں سے نوازا۔ محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت و نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن نے خطابات شورای“ کی تیاری کے سلسلہ میں جہاں کبھی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے کمال بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر نہ صرف گراں قدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا بلکہ بعض بنیادی امور میں بھی ہماری راہنمائی فرمائی ۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء دے آمین ۔