خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 521 of 660

خطابات نور — Page 521

سے یہ رعب اور یہ عزت ہم کو ملی تھی۔مگر بات تو یہ ہے کہ اب اپنا اس پر <mark>عمل</mark>درآمد ہی نہیں رہا۔اب تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ جب کبھی اس کی طرف توجہ دلائی <mark>جا</mark>تی ہے تو جواب یہ ملتا ہے کہ ہم غریب ہو گئے، نادار ہو گئے، <mark>بے</mark> سروسامان ہو گئے اس لئے اب اتنی فرصت ہی نہیں کہ اس کے درس تدریس کا سلسلہ باقاعدہ <mark>جا</mark>ری رکھا <mark>جا</mark>وے۔دیکھو تم اپنی رسموں کے پورا <mark>کر</mark>نے کے لئے تو روپیہ کو پانی کی طرح بہا دو اور اپنے بیاہ شادی کے موقع پر اس قدر خرچ <mark>کر</mark> دو کہ مقروض ہو <mark>جا</mark>ئو مگر جس بات پر تمہاری ترقی، تمہاری عزت، تمہاری بہبودی منحصر ہو اس کا خیال تک بھی نہ ہو۔وہ قومیں جو کبھی تمہارے خیال میں ذلیل تھیں وہی تم کو اب بڑی حقارت سے دیکھتی ہیں کیا تم <mark>جا</mark>نتے ہو کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ تم اس عظیم الشان کتاب کی حقیقت سے بکلّی <mark>بے</mark> بہرہ ہو گئے ہو۔یہ کتاب تمہیں بڑا بنانے کے لئے آئی تھی۔بڑا بننا اب تمہارے اختیار میں ہے۔صحابہ <mark>کر</mark>امؓ قرآن <mark>کر</mark>یم کی اتباع سے کتنے بڑے آدمی بن گئے۔اس نسخہ پر اب پھر بڑی بھاری <mark>عمل</mark>درآمد کی ضرورت ہے۔جو صحابہ <mark>کر</mark>ام کے زیر <mark>عمل</mark> تھا۔اللہ <mark>کر</mark>یم فرماتا ہے یہی ایک کتاب ہے جس کی ساری کی ساری باتیں حکمت سے بھری ہوئی ہیں۔اسے تم شروع سے لے <mark>کر</mark> اخیر تک بڑے غور سے پڑھ <mark>جا</mark>ئو مگر تمہیں ایک بھی ایسی بات نہ ملے گی جو ہلاکت کی راہ بتاتی ہو۔جو کچھ بھی وہ بتاتی ہے تمام سُکھ کی راہیں بتاتی ہے۔کیا اس میں کوئی ایسی بات ہے کوئی ایسا <mark>عمل</mark> ہے جس پر کاربند ہونے سے ہمارا نام ۹ نمبر یا ۱۰ نمبر کے بدمعاشوں میں لکھا <mark>جا</mark>وے۔کیا کوئی ایسی راہ ہے جس پر چلنے سے ہم آتشک میں مبتلا ہو <mark>جا</mark>ویں۔میں بوڑھا ہوں، ۴۷ برس سے یا ۵۰ برس سے طب <mark>کر</mark>تا ہوں میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ قرآن <mark>کر</mark>یم کی تعلیم اور اس پر <mark>عمل</mark>درآمد <mark>کر</mark>نے سے کوئی شخص آتشک یا ایک خاص قسم کا سوزاک ہے اس میں مبتلا ہو گیا ہو۔پر کیا مسلمانوں میں اب آتشک نہیں؟ کیا کوئی مسلمان اب اس سوزاک میں مبتلا نہیں؟ کیا کوئی مسلمان جیل میں نہیں؟ پھر کیا بات ہے قرآن <mark>کر</mark>یم تو اس لئے نازل ہوا تھا کہ تم کو مسلمان اور بڑا بنا دے، سکھی بنا دے، امن چین کے راستے پر قائم <mark>کر</mark>دے پر تم بڑے کیوں نہیں بنے، سُکھی کیوں نہیں ہوئے؟ غور <mark>کر</mark>و اور خوب غور <mark>کر</mark>و کہ کیا یہ ذلت، یہ خفّت، یہ بربادی، یہ ہلاکت اس کے احکام پر <mark>عمل</mark> <mark>کر</mark>نے کا نتیجہ ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔قرآن <mark>کر</mark>یم