خطابات نور — Page 146
احادیث سے ثابت ہے کہ نبی <mark>کر</mark>یم <mark>علیہ</mark> التحیۃ والتسلیم جمعرات کو بھی عشاء کی پہلی رکعت میں اس کو پڑھا <mark>کر</mark>تے تھے۔پس ہر ہفتہ میں دو بار جہری قراء ت کے ساتھ نبی <mark>کر</mark>یم صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم نے اس سورۃ کو پہنچایا ہے اس سے صاف پایا <mark>جا</mark>تاہے کہ ہمارے سید ومولیٰ صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم کو کس قدر اہتمام اس سورۃ کی تبلیغ میں تھا۔پس مسلمانوں کو لازم ہے کہ وہ اس سورہ شریف پر بہت بڑی غور وف<mark>کر</mark> <mark>کر</mark>یں اور میں تمھیں پکار <mark>کر</mark> کہتا ہوں کہ اَفَـلَا یَتَدَبَّرُوْنَ۔میں نے نبی <mark>کر</mark>یم صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم کے اس التزام اور اہتمام پر نظر <mark>کر</mark> کے اس سورہ شریف پر خاص غور کی ہے یوں تو قرآن شریف میری غذا اور میری تسلی اور اطمینان کا سچا ذریعہ ہے اور میں جب تک ہر روز اس کو کئی مختلف رنگ میں پڑھ نہیں لیتا مجھے آرام اور چین نہیں آتا۔بچپن ہی سے میری طبیعت خدا نے قرآن شریف پر تدبّر <mark>کر</mark>نے والی رکھی ہے اور میں ہمیشہ دیر دیر تک قرآن شریف کے ع<mark>جا</mark>ئبات اور بلند پروازیوں پر غور کیا <mark>کر</mark>تا ہوں مگر رسول اللہ صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم نے جو اس قدر اہتمام اس کی تبلیغ میں کیا ہے اس نے مجھے اس سورہ شریف پر بہت ہی زیادہ غور اور ف<mark>کر</mark> <mark>کر</mark>نے کی طرف متوجہ کیا اور میں نے دیکھا ہے کہ اس سورہ شریف میں قیامت تک کے ع<mark>جا</mark>ئبات سے آگاہ کیا گیا ہے۔بڑے بڑے عظیم الشان مقاصد جو جمعہ میں رکھے گئے ہیں ان سے آگا ہ کیا ہے میرا اپنا خیال نہیں نہیں ایمان بلکہ اس سے بھی بڑھ <mark>کر</mark> میں کہتا ہوں میرا یقین ہے اور میں علیٰ وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ وہ ٹھو<mark>کر</mark>یں جو اس عظیم الشان جمعہ (منجملہ ان کے مسیح موعود کے نزول کا مسئلہ بھی ہے)میں لوگوں کو لگی ہیں وہ اسی عدم تدبّر ہی کی وجہ سے لگی ہیں اگر رسول اللہ صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم کے اس التزام پر عمیق نگاہ کی <mark>جا</mark>تی اور اس سورۃ پر تدبّر ہوتا تو میں کہہ سکتا ہوں کہ بہت کم مشکلات ان لوگوں کو پیش آتیں۔غرض یہ سورۃ اپنے اندر لا انتہا حقائق اور ع<mark>جا</mark>ئبات رکھتی ہے اور قیامت تک کے واقعات کو بیان <mark>کر</mark>تی ہے جن پاک الفاظ سے اس کو شروع کیا گیا ہے اگر کم از کم ان الفاظ پر ہی غور وف<mark>کر</mark> کی <mark>جا</mark>تی تو مجھے امید ہوتی ہے کہ اسماء الٰہی میں تو کم از کم ٹھو<mark>کر</mark> نہ لگتی۔وہ پاک الفاظ جن سے اس سورہ کا شروع