خطابات نور — Page 145
سورۃ جمعہ پر وعظ (تقریر فرمودہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۰۱ء بعد نماز ظہر وعصر) (الجمعۃ:۱تا۹) یہ ایک سورہ شریف ہے اور ایسی مہتم بالشان سورۃ ہے کہ مسلمانوں میں جمعہ کے دن پہلی رکعت میں نبی <mark>کر</mark>یم صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم کے عہد ،صحابہ ، تابعین ، تبع تابعین کے زمانہ تک سنائی <mark>جا</mark>تی تھی اور ا ب تک بھی پڑھی <mark>جا</mark>تی ہے۔اس سے تم اندازہ <mark>کر</mark> لو کہ کس قدر مسلمان گزرے ہیں اور آج تک کس قدر جمعے پڑھے گئے ہیں اور پھر اس سورۃ شریف کو پڑھ <mark>کر</mark> نبی <mark>کر</mark>یم <mark>علیہ</mark> الصلوٰۃ والتسلیم کا اتباع کیا اور اس سورہ کو جمعہ کے دن خصوصاً پڑھ <mark>کر</mark> لوگوں کو آگاہ کیا ہے پھر جمعہ ہی کو نہیں بلکہ