خطابات نور — Page 114
غرض بعض لوگوں کا خدا تعالیٰ نے یہاں ذ<mark>کر</mark> کیا ہے کہ وہ بتاتے ہیں ہم مومن ہیں لیکن خدا تعالیٰ کا فتویٰ ان کے متعلق یہی ہے کہ وہ مومن نہیں ہیں۔اگر ہمارے مخالف اس بات کو سمجھتے کہ ہمارے تجویز <mark>کر</mark>دہ نام کوئی حقیقت اپنے اندر نہیں رکھتے بلکہ حقیقت ان اسماء کے اندر ہے جو خدا تعالیٰ کا مقبول اور پسندیدہ ہے۔تو انہیں حضرت امام <mark>علیہ</mark> الصلوٰۃ والسلام کے دعویٰ کے سمجھنے میں کیا دقت اور مشکل پیش آتی تھی؟ وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لاتے اور اللہ تعالیٰ کے پاک نام کا ادب ان کے دل میں ہوتا تو وہ ایک شخص کے منہ سے یہ سن <mark>کر</mark> کہ خدا نے میرا نام ابن مریم رکھا ہے اس قدر جوش غصہ سے نہ بھر <mark>جا</mark>تے۔وہ سمجھ لیتے کہ جب ہم اپنے بچوں کے نام یوسف، موسیٰ ،محمد (صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم) رکھ لیتے ہیں تو کیا اللہ تعالیٰ کا اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی کا نام ابن مریم رکھ لے۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ان باتوں سے محض <mark>بے</mark> خبر ہیں اور انہوں نے قرآن شریف میں کبھی غور نہیں کی۔پس ایسے لوگ جن کی نسبت خدا تعالیٰ کا فتویٰ ہے کہ وہ مومن نہیں ہیں۔انہوں نے کیا کیا ہے؟ خدا کو چھوڑ دیا ہے اور اس جماعت کو چھوڑ دیا ہے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مومنین کی جماعت ہے۔ان لوگوں میں نہ تاب مقابلہ ہے نہ قوت فیصلہ ہے۔یہ رسول اللہ صلی اللہ <mark>علیہ</mark> وسلم کی باتوں کا فیصلہ اور مقابلہ ابھی نہیں <mark>کر</mark>سکتے۔جبکہ ابتدا ہے جب اور ترقی ہوگی تو کب <mark>کر</mark>سکیں گے ان کا یہ مرض تو بڑھتا ہی نظر آتا ہے۔اس جھوٹ کا بدلہ عذاب الیم ہے۔اب یہ بات بڑی غور طلب ہے کہ ایک شخص بظاہر اچھے لباس میں لوگوں کے سامنے آتا ہے۔نمازی بھی نظر آتا ہے لیکن کیا اسے اتنی سی بات پر مطمئن ہو <mark>جا</mark>نا چاہئے ہرگز نہیں؟ اگر اسی پر انسان کفایت <mark>کر</mark>تا ہے اور اپنی ساری ترقی کا مدار اسی پر ٹھہراتا ہے تو وہ غلطی <mark>کر</mark>تا ہے جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے یہ سر ٹیفکیٹ نہ مل <mark>جا</mark>وے کہ وہ مومن ہے وہ مطمئن نہ ہو، سعی <mark>کر</mark>تا رہے اور نمازوں اور دعائوں میں لگا رہے تاکہ کوئی ایسی ٹھو<mark>کر</mark> اسے نہ لگ <mark>جا</mark>وے جو ہلاک <mark>کر</mark>دے۔عام طور پر تو یہ فتویٰ اسی وقت ملے گا جبکہ سعادت مند جنت میں داخل ہوں گے اور شقی دوزخ میں۔لیکن خدا تعالیٰ یہاں بھی التباس نہیں رکھتا اسی دنیا میں بھی یہ امر فیصل ہو<mark>جا</mark>تا ہے اور مومن اور کافر میں ایک بین امتیاز رکھ دیتا ہے جس سے صاف صاف شناخت ہوسکتی ہے۔ہر ایک شخص ان آثار اور ثمرات کو جو ایمان اور