مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 40
مجموعه اشتہارات لده مسلمانوں میں قسم کے ساتھ ان سے پوچھا نہ جائے لیے جلد سوم القصہ جو میرے سامنے منشی محمد یعقوب صاحب نے کہا تھا اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب بمقام امرتسر مولوی عبد الحق غزنوی سے میرا مباہلہ ہوا تھا جس کے بعد اللہ تعالیٰ نے میری سچائی ظاہر کرنے کے لئے ستر کے قریب نشان ظاہر کئے جن کے ہزار ہا انسان گواہ ہیں ۔ ایسا اس کے بعد ۔ ہا ۔ ہزار ہا نیک دل لوگوں کو میری بیعت میں داخل کیا جو دس ہزار سے بھی زیادہ ہیں ۔ جنہوں نے اپنا صدق ظاہر کرنے کے لئے ہمارے سلسلہ کی تائید میں تیس ہزار کے قریب روپیہ دیا ہو گا۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ نے مجھے اس مباہلہ کے بعد پیشگوئی کے موافق کئی فرزند عطا فرمائے اور ایک فرزند کی نسبت جس کا نام مبارک احمد ہے کے ظاہر فرمایا کہ عبد الحق نہیں مرے گا جب تک وہ پیدا نہ ہو ۔ یعنی مباہلہ کے بعد یہ ذلت بھی اس کو نصیب ہو گی کہ اس کی بیوی کا حمل خطا جائے گا اور اس کی پیشگوئی جھوٹی نکلے گی ۔ مگر میری تصدیق کے لیے اس کی زندگی میں چوتھا لڑکا پیدا ہو گا ۔ ایسا ہی خدا نے مباہلہ کے بعد لاکھوں انسانوں میں عزت کے ساتھ مجھے شہرت دی اور مخالفوں کی ذلت اور نامرادی ثابت کر کے دکھلا دی۔ اس مباہلہ کے میدان میں ایک کثیر جماعت کے رو برونشی محمد یعقوب صاحب نے کھڑے ہو کر میری نسبت بیان کیا تھا کہ مولوی عبداللہ صاحب نے مجھے کہا تھا لے نوٹ ۔ اگر حافظ محمد یوسف صاحب اور ان کے بھائی منشی محمد یعقوب صاحب نے اپنا انکار بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے شائع نہ کیا تو ہر ایک منصف کو سمجھ لینا چاہیے کہ انہوں نے ہمارے اس بیان کو قبول کر لیا اور اگر اشتہار شائع کیا تو پھر عبد اللہ آتھم کی طرح قسم کے لیے ان کو مجبور کیا جائے گا تا سیہ روئے شود هر که در وغش باشد ۔ منه دوسرا نام اس لڑکے کا ایک خواب کی بنا پر دولت احمد بھی ہے ۔ منہ سے مباہلہ کے بعد وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جس میں لکھا تھا کہ اخویم مکرم مولوی حکیم نور الدین صاحب کے گھر میں لڑکا پیدا ہو گا اور اس کے بدن میں بہت سے پھوڑے ہوں گے چنانچہ لڑکا پیدا ہو گیا اور خوفناک پھوڑے اس کے بدن پر موجود ہیں ۔ منہ