مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 443
مجموعه اشتہارات ۴۴۳ جلد سوم الحاشية المتعلقة بصفحة ۷۵۔ السطر العاشر إن الله أخبرني بموت دوئى مرارًا، وهى بشارات كثيرة، وكلها طبع قبل موته وقبل نزول الآفات عليه في جريدة مُسمّى ببدر وجريدةٍ أخرى مُسمّى بالحكم، فليرجع الناظر إليهما۔ فمنها ما أُوحِيَ إلى في ۲۵ دسمبر سنة ١٩٠٢ء حكاية عنى وهو هذا: إني صادق صادق وسيشهد الله لى۔ ومنها ما أُوحِيَ إلى فى ۲ فرورى سنة ١٩٠٣ ء وهو هذا : سنعليك۔ سأكرمك إكراما عجبًا ۔ سمع الدعاء ۔ إنّى مع الأفواج آتیک بغتةً۔ دعاؤک مستجاب۔ وأُوحِيَ في ٢٦ / نومبر سنة ١٩٠٣ء : لك الفتح، ولك الغلبة۔ وأُوحِيَ في ١٧ / دسمبر سنة ١٩٠٣ء : ترى نصرا من عند الله ۔ إن الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون۔ وأُوحِيَ إلى في ٢ ا جون سنة ١٩٠٤ء : كَتَبَ الله لأغلبن أنا ورسلى۔ كمثلك در لا يُضاع ۔ لا يأتي عليك يوم الخسران ۔ وأُوحِيَ إلى في ۱۷ / دسمبر سنة ۱۹۰۵ء : قال ربُّك إنه نازل من السماء ما ترجمہ حاشیہ متعلقہ صفحہ ۷۵ - سطر نمبر ۱۰ - اللہ نے بار بار مجھے ڈوٹی کی موت کی خبر دی اور یہ بشارتیں بڑی کثرت سے ہیں ۔ اور یہ سب کی سب اس کی موت سے قبل اور اس پر آفات نازل ہونے سے پہلے بدر نامی اخبار اور ایک دوسرے اخبار الحکم میں طبع کر دی گئی تھیں ۔ غور کرنے والے کو چاہیے کہ وہ ان دونوں اخباروں کو دیکھے۔ منجملہ ان الہامات کے ایک وہ ہے جو ۲۵ / دسمبر ۱۹۰۲ء میری طرف سے بطور حکایت بیان کیا گیا۔ اور وہ یہ ہے۔ إِنِّي صَادِقٌ صَادِقٌ وَ سَيَشْهَدُ اللهَ لِی ۔ یعنی میں صادق ہوں ، صادق ہوں اور عنقریب خدا تعالیٰ میری شہادت دے گا ۔ اور منجملہ ان الہامات کے ایک وہ ہے جو ۲ رفروری ۱۹۰۳ء کو مجھے ہوا جو یہ ہے۔ ہم تجھے غالب کریں گے ۔ میں تجھے عزت دوں گا ایسے عزت جس سے لوگ تعجب میں پڑیں گے۔ تیری دعاسنی گئی۔ میں فوجوں کے ساتھ نا گہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔ تیری دعا مقبول ہے ۔ اور ۲۶ نومبر ۱۹۰۳ء کو یہ وحی ہوئی لَكَ الْفَتْحُ وَلَكَ الْغَلَبَةُ یعنی تیرے لئے فتح ہے اور تیرے لئے غلبہ مقدر ہے ۔ ۱۷ / دسمبر ۱۹۰۳ء کو یہ وحی ہوئی تو ار تو اللہ کی طرف سے نصرت دیکھے گا۔ وو