مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 442
مجموعه اشتہارات ۴۴۲ جلد سوم وأرى آيات كثيرة لإتمام الحجة، وجذب إلى فوجًا عظيما من النفوس البررة، وساق إلى القناطير المقنطرة من الذهب والفضة، ورزقنى فتحا عظيمًا على كل من باهلني من المبتدعين والكفرة۔ وأنزل لى آيات منيرة، لا أستطيع أن أحصيها، ولا أقدر أن أمليها، فاسألوا أهل أمريكة ما صنع الله بدوئى بعد دعائى، وتعالوا اریكم آيات ربي ومولائی، وآخر دعوانا أن الحمد لله ربّ العالمين۔ الميرزا غلام أحمد المسيح الموعود من مقام قاديان، ضلع گورداسپور، پنجاب ۱۵ / اپريل سنة ١٩٠٧ء بقیہ ترجمہ نے میرے ہر مقصد کو سچا ثابت کر دیا۔ اور اس نے اتمام حجت کے لئے بہت سے نشانات دکھائے اور نیکوکاروں کی ایک بہت بڑی فوج میری طرف کھینچ لایا۔ اور سونے اور چاندی کے ڈھیروں کے ڈھیر میرے پاس لے آیا۔ اور بدعتیوں اور کافروں میں سے ہر ایک مباہلہ کرنے والے پر مجھے فتح عظیم عطا فرمائی۔ اور میرے لئے اتنے روشن نشان نازل کیے جنہیں میں شمار نہیں کر سکتا اور نہ لکھنے کی قدرت رکھتا ہوں ۔ پس تم اہل امریکہ سے پوچھو کہ میری دعا کے بعد اللہ نے ڈوئی سے کیسا سلوک کیا۔ آؤ میں تمھیں اپنے پروردگار اور مولی کے نشان دکھاؤں ۔ وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔ المشــــــــــــــــتـهر میرزاغلام احمد مسیح موعود مقام قادیان ضلع گورداسپور، پنجاب ۱۵ اپریل ۱۹۰۷ء لے یہ حاشیہ اگلے صفحہ سے شروع ہو رہا ہے ۔ (ناشر)