مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 419 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 419

مجموعه اشتہارات ۴۱۹ جلد سوم ڈوئی کی موت سے قریباً دو ہفتہ پہلے شائع کر چکا ہوں اور وہ یہ ہے۔ تازہ نشان کی پیشگوئی خدا فرماتا ہے کہ میں اک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہو گی ۔ وہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان ہوگا ( یعنی ظہور اس کا صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہو گا ) اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہوگا ۔ چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی منتظر رہے کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں گالیاں دے رہی ہیں اس کی طرف سے ہے۔ مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھا دے ۔ المش میرزاغلام احمد مسیح موعود - مشتهره ۲۰ فروری ۱۹۰۷ء اب ظاہر ہے کہ ایسا نشان ( جو فتح عظیم کا موجب ہے ) جو تمام دنیا ایشیا اور امریکہ اور یورپ اور ہندوستان کے لئے ایک کھلا کھلا نشان ہو سکتا ہے وہ یہی ڈوئی کے مرنے کا نشان ہے لیے کیونکہ اور نشان جو میری پیشگوئیوں سے ظاہر ہوئے ہیں وہ تو پنجاب اور ہندوستان تک ہی محدود تھے اور امریکہ اور یورپ کے کسی شخص کو ان کے ظہور کی خبر نہ تھی۔ لیکن یہ نشان پنجاب سے بصورت پیشگوئی ظاہر ہو کر امریکہ میں جا کر ایسے شخص کے حق میں پورا ہوا جس کو امریکہ اور یورپ کا فرد فر د جانتا تھا اور اُس کے لے حاشیہ۔ ڈوئی اس پیشگوئی کے بعد اس قدر جلد مر گیا کہ ابھی پندرہ دن ہی اس کی اشاعت پر گذرے تھے کہ ڈوئی کا خاتمہ ہو گیا پس ایک طالب حق کے لئے یہ ایک قطعی دلیل ہے کہ یہ پیش گوئی خاص ڈوئی کے بارے میں تھی کیونکہ اول تو اس پیشگوئی میں یہ لکھا ہے کہ وہ فتح عظیم کا نشان تمام دنیا کے لئے ہوگا اور دوسرے یہ لکھا ہے کہ وہ عنقریب ظاہر ہونے والا ہے پس اس سے زیادہ عنقریب اور کیا ہو گا کہ اس پیشگوئی کے بعد بد قسمت ڈوئی اپنی زندگی کے ہیں دن بھی پورے نہ کر سکا اور خاک میں جاملا جن پادری صاحبان نے آتھم کے بارے میں شور مچایا تھا اب ان کو ڈوئی کی موت پر ضرور غور کرنی چاہیے ۔ منہ