مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 418
مجموعه اشتہارات ۴۱۸ جلد سوم اور پھر پر چه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ء میں لکھتا ہے کہ میرا کام یہ ہے کہ میں مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگوں کو جمع کروں اور مسیحیوں کو اس شہر اور دوسرے شہروں میں آباد کروں یہاں تک کہ وہ دن آ جائے کہ مذہب محمدی دنیا سے مٹایا جائے ۔ اے خدا ہمیں وہ وقت دکھلا ۔ غرض یہ شخص میرے مضمون مباہلہ کے بعد جو یورپ اور امریکہ اور اس ملک میں شائع ہو چکا تھا بلکہ تمام دنیا میں شائع ہو گیا تھا شوخی میں روز بروز بڑھتا گیا۔ اور اس طرف مجھے یہ انتظار تھی کہ جو کچھ میں نے اپنی نسبت اور اس کی نسبت خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا ہے ضرور خدا تعالیٰ سچا فیصلہ کرے گا اور خدا تعالیٰ کا فیصلہ کا ذب اور صادق میں فرق کر کے دکھلا دے گا اور میں ہمیشہ اس بارہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا تھا اور کاذب کی موت چاہتا تھا ۔ چنانچہ کئی دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی کہ تو غالب سے ہوگا اور وہ دشمن ہلاک کیا جائے گا اور پھر ڈوئی کے مرنے سے قریباً پندرہ دن پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کے ذریعہ سے مجھے میری فتح کی اطلاع بخشی جس کو میں اس رسالہ میں جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم اس کے ٹائیٹل پیج کے پہلے ورق کے دوسرے صفحہ میں لے اس اشتہار کے صفحہ ۳ کو پڑھو جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء کو بزبان انگریزی میں نے ڈوئی کے مقابل پر ایک اشتہار شائع کیا تھا اور خدا تعالیٰ سے الہام پا کر اس میں لکھا تھا کہ خواہ ڈوئی میرے ساتھ مباہلہ کرے یا نہ کرے وہ خدا کے عذاب سے نہیں بچے گا اور خدا جھوٹے اور سچے میں فیصلہ کر کے دکھلا دے گا ۔ منہ دو کے حاشیہ۔ ۹ فروری ۱۹۰۷ ء کو مجھے یہ الہام ہوا کہ إِنَّكَ أَنْتَ الاغلی یعنی غلبہ تبھی کو ہوگا اور پھر اسی تاریخ مجھے یہ الہام ہوا - الْعِيدُ الْأَخَرُ تَنَالُ مِنْهُ فَتْحًا عَظِيمًا یعنی ایک اور خوشی کا نشان تجھ کو ملے گا جس سے ایک بڑی فتح تیری ہوگی جس میں یہ تفہیم ہوئی کہ ممالک مشرقیہ میں تو سعد اللہ لدھیانوی میری پیشگوئی اور مباہلہ کے بعد جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہی نمونیا پلیگ سے مر گیا ۔ یہ تو پہلا نشان تھا اور دوسرانشان اس سے بہت ہی بڑا ہو گا جس میں فتح عظیم ہوگی ۔ سو وہ ڈوئی کی موت ہے جو ممالک مغربیہ میں ظہور میں آئی ۔ دیکھو پرچہ اخبار بدر ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء جس سے خدا تعالیٰ کا وہ الہام پورا ہوا کہ میں دو نشان دکھلاؤں گا ۔ منہ