مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 413
مجموعه اشتہارات ۴۱۳ ۲۸۶ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ فتح عظیم ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی امریکہ کا جھوٹا نبی میری پیشگوئی کے مطابق مر گیا واضح ہو کہ یہ شخص جس کا نام عنوان میں درج ہے اسلام کا سخت درجہ پر دشمن تھا اور علاوہ اس کے اُس نے جھوٹا دعوی پیغمبری کا کیا اور حضرت سید النبیین واصدق الصادقين وخير المرسلین و امام الطيبين جناب تقدس مآب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب اور مفتری خیال کرتا تھا اور اپنی خباثت سے گندی گالیاں اور فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کرتا تھا۔ غرض بغض دین متین کی وجہ سے اس کے اندر سخت نا پاک خصلتیں موجود تھیں اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر نہیں ایسا ہی وہ تو تو حید اسلام کو بہت ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا اور اس کا استیصال چاہتا تھا اور حضرت عیسی کو خدا جانتا تھا۔ اور تثلیث کو تمام دنیا میں پھیلانے کے لئے اتنا جوش رکھتا تھا کہ میں نے باوجود اس کے کہ صد ہا کتابیں پادریوں کی دیکھیں مگر ایسا جوش کسی میں نہ پایا۔ چنانچہ اس کے اخبار لیوز آف ہیلنگ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۳ ء اور ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء میں یہ فقرے ہیں :۔ میں خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آوے کہ اسلام دنیا سے نا بود ہو جاوے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔ اے خدا اسلام کو ہلاک کر دے۔“ اور پھر اپنے پر چہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۳ء میں اپنے تئیں سچا رسول اور سچا نبی قرار دے کر کہتا ہے کہ