مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 408 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 408

مجموعه اشتہارات ۴۰۸ جلد سوم - ایمان نہیں لا سکتا ۔ یہ سب جھوٹے قصے ہیں کہ ہم پر میشر پر ایمان لائے ہیں ۔ خدا کی شناخت کرانے والے اس کے نشان ہیں اور اگر نشان نہیں تو خدا بھی نہیں ۔ پس اس لئے میں نے نمونہ کے طور پر محض ہمدردی کی راہ سے کتاب حقیقۃ الوحی کو تالیف کیا ہے اور میں آپ لوگوں کو اس پر میشر کی قسم دیتا ہوں جس پر ایمان لانا آپ لوگ اپنی زبان سے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک دفعہ اوّل سے آخر تک میری اس کتاب کو پڑھو اور ان نشانوں پر غور کرو جو اس میں لکھے گئے ہیں ۔ پھر اگر اپنے مذہب میں اس کی نظیر نہ پاؤ تو خدا سے ڈر کر اس مذہب کو چھوڑ دو اور اسلام کو قبول کرو ۔ وہ مذہب کس کام کا ہے اور کیا فائدہ دے گا جو زندہ خدا تک زندہ نشانوں کے ساتھ رہبری نہیں کر سکتا پھر میں آپ لوگوں کو اسی پر میشر کی دوبارہ قسم دیتا ہوں کہ ضرور ایک مرتبہ میری اس کتاب حقیقۃ الوحی کو اوّل سے آخر تک پڑھو اور سچ کہو کہ کیا آپ لوگ اپنے مذہب کی پابندی سے اس زندہ خدا کو شناخت کر سکتے ہیں ۔ پھر میں تیسری مرتبہ اسی پر میشر کی قسم دیتا ہوں کہ دنیا ختم ہونے کو ہے اور خدا کا قہر ہر طرف نمو دار ہے ایک مرتبہ اوّل سے آخر تک میری کتاب حقیقۃ الوحی کو ضرور پڑھ لو۔ خدا تمہیں ہدایت کرے ۔ بیت کرے ۔ موت کا اعتبار نہیں ۔ خدا وہی خدا ہے جو زندہ خدا ہے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - المش میرزاغلام احمد مسیح موعود قادیانی تهر یہ اشتہار حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے) مطبوعہ میگزین پر لیس قادیان ( تتمہ حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۱۴ تا ۶۱۶ )