مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 367 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 367

مجموعه اشتہارات ۳۶۷ ۲۷۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ضروری گزارش لائق توجہ گورنمنٹ یہ عجیب زمانہ ہے کہ ہمدردی کی بھی ناشکری کی جاتی ہے۔ بعض اخباروں والے خاص کر پیسہ اخبار لا ہور اس بات سے بہت ناراض ہوئے ہیں کہ میں نے دوسرے زلزلہ کی خبر کیوں شائع کی ہے۔ حالانکہ ان کو خوب معلوم ہے کہ جو کچھ میں نے شائع کیا وہ بد نیتی سے نہیں ہے اور نہ کسی کو آزار دینا اور تشویش میں ڈالنا میرا مقصد ہے۔ میں نے پہلے اس سے ۱۹۰۱ء میں ایک زلزلہ شدیدہ کی خبر شائع کی تھی جس کا یہ مضمون تھا کہ ایک زلزلہ سخت آنے والا ہے جو ہولناک ہوگا اور پھر میں نے اسی زلزلہ کے بارے میں مئی ۱۹۰۴ء میں بذریعہ اخبار شائع کیا کہ وہ زلزلہ آنے والا ایسا ہو گا کہ جس سے ایک حصہ ملک کا تباہ ہو جائے گا اور بڑی بڑی عمارتیں گریں گی اور جو عارضی ے ہماری جماعت کے ہر ایک ذی مقدرت لوگوں پر جو مختلف اضلاع میں رہتے ہیں واجب ہو گا کہ عوام کی غلطیاں دور کرنے کے لئے اور شریر لوگوں کے دھوکہ کے ازالہ کے لئے جو ناحق میرے اشتہارات کے اُلٹے معنے کر کے سادہ لوگوں کو تشویش میں ڈالتے ہیں اور گورنمنٹ کو عمدا دھوکہ دیتے ہیں کسی قدر اپنے طور پر یہی اشتہار لفظ بلفظ چھاپ کر اپنے گرد و نواح میں اور دُور و نزدیک میں شائع کر دیں ۔ تا مستحق ثواب ہوں اور لوگوں کی غلط فہمی دور ہو جائے ۔ منہ