مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 347
مجموعه اشتہارات ۳۴۷ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کرے گا۔ الدَّعْوَتُ - (۱) آسمان بارد نشاں الوقت میگوید زمین شد ظہور وعدہ ہائے انبیاء و مرسلین (۲) تا بکے جنگ و نبرد و کارزارت با خدا اے سیہ باطن ! بترس از خشم رب العالمین چونکہ میرا کام دعوت اور تبلیغ ہے اس لئے میں دوبارہ ظاہر کرتا ہوں ۔ اور قتم حضرت احدیث جلشانہ کی کھا کر کہتا ہوں کہ میرے خدا نے اپنی وحی کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا ہے کہ میرا غضب زمین پر بھڑکا ہے کیونکہ اس زمانہ میں اکثر لوگ معصیت اور دنیا پرستی میں ایسے غرق ہو گئے ہیں کہ خدا تعالیٰ پر بھی ایمان نہیں رہا اور جو اُس کی طرف سے اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا ہے اُس سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور یہ ٹھٹھا اور لعن طعن حد سے گزر گیا ہے ۔ پس خدا فرماتا ہے کہ میں اُن سے جنگ کروں گائے اور میرے وہ حملے اُن پر ہوں گے جو اُن کے خیال گمان میں نہیں ۔ لی ترجمه اشعار۔ (۱) آسمان نشان برساتا ہے اور زمین الوقت کہتی ہے نبیوں اور پیغمبروں کے وعدے ظہور میں آگئے ۔ (۲) کب تک تیری جنگ اور کارزار خدا کے ساتھ رہے گی۔ اسے بد باطن رب العالمین کے قہر سے ڈر۔ ے جنگ سے مراد انسانی جنگ نہیں ہے بلکہ فرشتوں کا جنگ اور قضا وقد ر کا جنگ ۔ منہ