مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 320 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 320

مجموعه اشتہارات ۳۲۰ جلد سوم وہ شہر میحون جس کے متعلق ڈوئی کا دعوی تھا کہ مسیح اسی شہر میں نازل ہو گا اور اس کے لئے اس نے ۶۵۰۰ ایکڑ زمین خریدی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس کا ڈیزائن دس لاکھ آدمی کی سکونت گاہ ہوگا اور اسے اس کا بانی دنیا کا دارالحکومت بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔“ رساله منسی میگزین (Munseys Magazine) بحوالہ عبرتناک انجام صفحه ۴۰) میحون سے باہر قدم رکھتے ہی اس کے مریدوں میں بغاوت پھیل گئی ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ نہایت نا پاک اور سیاہ کار انسان ہے ۔ مریدوں کو شراب پینے سے روکتا ۔ مگر خود گھر میں شراب پیا کرتا تھا۔ بعض کنواری لڑکیوں سے اس کے ناجائز تعلقات ثابت ہوئے اور تقریباً پچاس لاکھ روپے کی خیانت بھی ثابت ہوئی ۔ یہ رقوم بطور تحائف میحون کی خوبصورت عورتوں کو دیا کرتا تھا۔ ڈوئی ان الزامات کی بریت ثابت نہ کر سکا۔ اس انکشاف سے اس کے خلاف نفرت انتہاء کو پہنچ گئی ۔ اس کے اور بھی بہت سے جھوٹ اور غلط بیانیاں اور بد دیانتیاں ثابت ہو گئیں ۔ آخر وہ انتہائی ذلت دکھ اور بیماری کی حالت میں ۱۹ مارچ ۱۹۰۷ء کی صبح کو مر گیا۔ اس کی موت سے چند دن پہلے ہار برزویکلی (Harbour's Weekly) نے اس کے آخری دنوں کی تصویر یوں کھینچی ۔ وو قدرت نے اس پر سے ترقی کے پنڈولم کو واپس گھما دیا ہے ۔ اور وہ اپنے آپ پر قدرت سے بھی محروم ہو چکا ہے ۔ شکاگو سے آمدہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص جو اس قدر لمبے عرصہ تک اتنی بیبا کی کے ساتھ اپنے آپ کو ایلیاء سوم کہتا رہا۔ اب بے بسی کے ساتھ اپنے بستر مرگ پر پڑا ہے ۔ وہ اس بات کے بالکل نا قابل ہے کہ اپنے آپ کو اِدھر سے اُدھر بھی ہلا سکے اور اس پر مجبور ہے کہ جہاں کہیں اس کا نیگر و نوکر اس کو ڈال دے وہاں پڑا رہے ۔“ 66 ( عبرتناک انجام صفحه ۹۳) رسالہ ”انڈی پنڈنٹ نے ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء کی اشاعت میں اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا۔ وہ ( ڈوئی ) اپنی مذہبی اور مالی طاقت میں آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے کمال تک پہنچا۔ مگر پھر یک لخت نیچے آ گرا۔ اس حال میں اس کی بیوی ۔ اس کا لڑکا ۔ اس کا چرچ سب اس کو چھوڑ چکے تھے۔ اس نے