مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 182
مجموعه اشتہارات ۱۸۲ ۲۴۳ جلد سوم طاعون بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ناظرین کو یاد ہو گا کہ ۶ رفروری ۱۸۹۸ء کو میں نے طاعون کے بارے میں ایک کے پیشگوئی شائع کی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ مجھے یہ دکھلایا گیا ہے کہ اس ملک کے مختلف مقاموں میں سیاہ رنگ کے پودے لگائے گئے ہیں اور وہ طاعون کے پودے ہیں۔ میں نے اطلاع دی تھی کہ تو بہ اور استغفار سے وہ پودے دُور ہو سکتے ہیں ۔ مگر بجائے تو بہ اور استغفار کے وہ اشتہار بڑی ہنسی اور ٹھٹھے سے پڑھا گیا۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ پیشگوئی ان دنوں میں پوری ہو رہی ہے۔ خدا ملک کو اس آفت سے بچاوے۔ اگر خدانخواستہ اس کی ترقی ہوئی تو وہ ایک ایسی بلا ہے جس کے تصور سے بدن کا نپتا ہے ۔ سواے عزیز و اسی غرض سے پھر یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ سنبھل جاؤ اور خدا سے ڈرو اور ایک پاک تبدیلی دکھلاؤ تا خدا تم پر رحم کرے اور وہ بلا جو بہت نزدیک آ گئی ہے خدا اس کو نابود کرے ۔ اے غافلو ! یہ ہنسی اور ٹھٹھے کا وقت نہیں ہے۔ یہ وہ بلا ہے جو آسمان سے آتی اور صرف آسمان کے خدا کے حکم سے دُور ہوتی ہے۔ اگر چہ ہماری گورنمنٹ عالیہ بہت کوشش کر رہی ہے اور مناسب تدبیروں سے یہ کوشش ہے ۔ مگر صرف زمینی کوششیں کافی نہیں ۔ ایک پاک ہستی موجود لے یہ اشتہار جلد ۲ میں زیر نمبر ۱۸۸ آیا ہے ۔ ( ناشر )