مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 181
مجموعه اشتہارات ۱۸۱ جلد سوم طریق سے دستکش ہو سکتے ہیں۔ لیکن دونوں فریق پر واجب ہو گا کہ ہر ایک قسم کی بد زبانی اور بد گوئی سے منہ بند کر لیں ۔ مجھے بہت خوشی ہو گی جب آپ کی طرف سے یہ اشہ یہ اشتہار پہنچے گا اور اسی تاریخ سے ان تمام امور پر ہماری طرف سے بھی عملدرآمد شروع ہوگا ۔ بالفعل اس اندرونی تفرقہ کے مٹانے کے لئے اس سے بہتر کوئی تدبیر نہیں ۔ آیندہ جس فریق کے ساتھ خدا ہو گا وہ خود غالب ہوتا جائے گا ۔ دُنیا میں " جائے گا ۔ دُنیا میں سچائی اوّل چھوٹے سے تخم کی طرح آتی ہے اور پھر رفتہ رفتہ ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے جو پھل اور پھول لاتا ہے اور حق جوئی کے پرندے اس میں آرام کرتے ہیں لیے المشتہر میرزا غلام احمد از قادیان ۱۵ مارچ ۱۹۰۱ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ۷۰۰ کاپی ( یہ اشتہار ۲۶۸۲۰ کے دو صفحوں پر ہے ) تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۶ تا ۸ ) لے کم سے کم تین برس کے لئے یہ مصالحہ ضروری ہے اور اس خیال سے کہ حساب میں غلطی نہ ہو اس مصالحہ کی ابتدائی تاریخ یکم اپریل ۱۹۰۱ ء مقرر کی گئی ہے کیونکہ معلوم نہیں کہ آپ صاحبوں کی طرف سے بعد باہمی مشورہ کب سب کے دستخطوں کے ساتھ جو پانچ علماء سے کم نہ ہوں جواب اشتہار نکلے گا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - منه