مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 471
مجموعه اشتہارات ۴۷۱ جلد دوم عظیم الشان پیشگوئی کے پورا کرنے سے یعنی پنڈت لیکھرام کی موت کی پیشگوئی سے منکروں کو ذلیل اور رسوا کر دیا۔ یہ پیشگوئی اس مرتبہ پر فوق العادت تھی کہ اس میں قبل از وقت یعنی پانچ برس پہلے بتلایا گیا تھا کہ لیکھر ام کس دن اور کس قسم کی موت سے مرے گا۔ لیکن افسوس کہ بخیل لوگوں نے جن کو مرنا یا د نہیں ۔ اس پیشگوئی کو بھی قبول نہ کیا اور خدا نے بہت سے نشان ظاہر کئے مگر یہ سب سے انکار کرتے ہیں ۔ اب یہ اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ ء آخری فیصلہ ہے۔ چاہیے کہ ہر ایک طالب صادق صبر سے انتظار کرے۔ خدا جھوٹوں ، کذابوں ، دجالوں کی مدد نہیں کرتا۔ قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ عہد ہے کہ وہ مومنوں اور رسولوں کو غال اور رسولوں کو غالب کرتا ہے۔ اب یہ مہ کرتا ہے۔ اب یہ معاملہ آسمان پر ہے ۔ زمین پر چلانے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ دونوں فریق اُس کے سامنے ہیں اور عنقریب ظاہر ہوگا کہ اس کی مدد اور نصرت کس طرف آتی ہے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهر خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ۳۰ رنومبر ۱۸۹۸ء یہ اشتہار الحکم جلد ۲ نمبر ۴۰ کے صفحہ ۶ پر اور رسالہ راز حقیقت مطبوعہ ۱۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء کے صفحہ الغایت ۴ پر درج ہے۔ ) روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۵۳ تا ۱۶۶)