مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 440
مجموعه اشتہارات ۴۴٠ جلد دوم خدا تعالیٰ نے آپ کر شفا بخشی گویا دوبارہ زندگی ہوئی۔ یہ مرہم طاعون کے لئے بھی نہایت درجہ مفید ہے بلکہ طاعون کی تمام قسموں کے لئے فائدہ مند ہے۔ مناسب ہے کہ جب نَعُوذُ بِالله بیماری طاعون نمودار ہو تو فی الفور اس مرہم کو لگا نا شروع کر دیں کہ یہ مادہ سمتی کی مدافعت کرتی ہے اور پھنسی یا پھوڑے کو طیار کر کے ایسے طور سے پھوڑ دیتی ہے کہ اس کی سمیت دل کی طرف رجوع نہیں کرتی اور نہ بدن میں پھیلتی ہے۔ لیکن کھانے کی دوا جس کا نام ہم نے تریاق الہی رکھا ہے اس کے استعمال کا طریق یہ ہے کہ اوّل بقدر فلفل گرد کھانا شروع کریں اور پھر حسب برداشت مزاج بڑھاتے جائیں اور ڈیڑھ ماشہ تک بڑھا سکتے ہیں اور بچوں کے لئے جن کی عمر دس برس سے کم ہے ایک یا ڈیڑھ رتی تک دی جا سکتی ہے اور طاعون سے محفوظ رہنے کے لئے جب یہ دوا کھائیں تو مفصلہ ذیل دواؤں کے ساتھ اس کو کھانا چاہیے۔ کیمفر کو ۱۵ قطره، وائنم اپی کاک ۹ قطرہ، سپرٹ کلورا فارم ۱۵ قطره ، عرق کیوڑہ ۵ توله ، عرق سلطان الاشجار یعنی سرس ۵ تولہ باہم ملا کر تین چار تولہ پانی ڈال کر گولی کھانے کے بعد پی لیں ۔ اور یہ خوراک اول حالت میں ہے ورنہ حسب برداشت کیمفر کو ساتھ بوند تک اور دائم اپی کاک چالیس بوند تک اور سپرٹ کلورا فارم ساتھ بوند تک اور عرق کیوڑہ بین تولہ تک اور عرق سرس یعنی سلطان الاشجار پچیس تولہ تک ہر ایک شخص استعمال کر سکتا ہے ۔ بلکہ مناسب ہے کہ وزن بیان کردہ کے اندر اندر حسب تجر به تحمل طبیعت ان ادویہ کر بڑھاتے جائیں تا پورا وزن ہو کر جلد طبیعت میں اثر کرے مگر بچوں میں بلحاظ عمر کم مقدار دینا چاہیے۔ اور اگر تریاق الہی میسر نہ آسکے تو پھر عمدہ جدوار کو سرکہ میں پیس کر بقدر سات کرتی بڑوں کے لئے اور بقدر دو دورتی چھوٹوں کے لئے گولیاں بنالیں ۔ اور اس دوا کے ساتھ صبح شام کھاویں۔ حتی المقدور ہر روز غسل کریں اور پوشاک بدلیں اور بدر رویں گندی نہ ہونے دیں اور مکان کی او پر چھت میں رہیں اور مکان صاف رکھیں اور خوشبودار چیزیں عود وغیرہ جلاتے رہیں اور کوشش کریں کہ مکانوں میں تاریکی اور ہوا نہ ہوا اور گھر میں اس قدر ہجوم نہ ہو کہ بدنی عفونتوں کے پھیلنے کا احتمال ہو۔ جہاں تک ممکن ہو گھروں میں لکڑی اور خوشبودار چیزیں بہت جلاویں اور اس قدر گھر کو گرم رکھیں کہ گویا گرمی کے موسم جبس