مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 394
مجموعه اشتہارات ا خالد ہیں اور دینی امور میں اور دین کی ہمدردی میں سخت لا پرواہ پائے جاتے ہیں۔ جلد دوم اب چونکہ اس الہام سے جو ابھی میں نے لکھا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقدیر معلق ہے اور توبہ اور استغفار اور نیک عملوں اور ترک معصیت اور صدقات اور خیرات اور پاک تبدیلی سے دُور ہو سکتی ہے۔ لہٰذا تمام بندگان خدا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سچے دل سے نیک چلنی اختیار کریں اور بھلائی میں مشغول ہوں اور ظلم اور بدکاری کے تمام طریقوں کو چھوڑ دیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ سچے دل سے خدا تعالیٰ کے احکام بجالا ویں، نماز کے پابند ہوں ، ہر فسق و فجور سے پر ہیز کریں، تو بہ کریں اور نیک بختی اور خدا ترسی اور اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوں ، غریبوں اور ہمسائیوں اور یتیموں اور بیواؤں اور مسافروں اور درماندوں کے ساتھ نیک سلوک کریں اور صدقہ اور خیرات دیں اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور نماز میں اس بلا سے محفوظ رہنے کے لئے دُعا کریں۔ پچھلی رات اُٹھیں اور نماز میں دُعائیں کریں ۔ غرض ہر ایک قسم کے نیک کام بجالائیں اور ہر قسم کے ظلم سے بچیں اور اُس خدا سے ڈریں جو اپنے غضب سے ایک دم ہی دُنیا کو ہلاک کر سکتا ہے۔ امداد اور میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ یہ تقدیر ایسی ہے کہ جو دعا اور صدقات اور خیرات اور اعمال صالحہ اور تو بہ نصوح سے مل سکتی ہے اس لئے میری ہمدردی نے تقاضا کیا کہ میں عام لوگوں کو اس سے اطلاع دوں ۔ یہ بھی مناسب ہے کہ جو کچھ اس بارے میں گورنمنٹ کی طرف سے ہدایتیں شائع ہوئی ہیں خواہ نخواہ اُن کو بدظنی سے نہ دیکھیں بلکہ گورنمنٹ کو اس کا روبار میں مدد دیں اور اس کے شکر گزار ہوں سے نہ کو ا کیونکہ سچ بھی یہی ہے کہ یہ تمام ہدایتیں محض رعایا کے فائدہ کے لئے تجویز ہوئی ہیں۔ اور ایک قسم کی مدد یہ بھی ہے کہ کہ نیک چلنی اور نیک بختی اختیار کر کے اس بلا کے دُور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے دعائیں کریں تا یہ بلا رک جائے یا اس حد تک پہنچے کہ اس ملک کو فنا کر دیوے۔ یا د رکھو کہ سخت خطرہ کے دن ہیں اور بلا دروازے پر ہے نیکی اختیار کرو اور نیک کام بجالاؤ۔ خدا تعالیٰ بہت حلیم ہے لیکن اس کا غضب بھی کھا جانے والی آگ ہے۔ اور نیک کو خدا تعالیٰ ضائع نہیں کرتا ۔ مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ لَا ا النساء : ۱۴۸