مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 13

مجموعه اشتہارات الله ۱۳۴ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي کہاں ہیں جو نانک کے ہیں خاک پا کہ اسلام ہم اپنا دیں رکھتے ہیں جو کرتے ہیں اس راہ میں جاں فدا محمد کی رہ پر یقین رکھتے ہیں وہ سوچیں کہ کیا لکھا گیا پیشوا اُٹھو سونے والو کہ وقت آ گیا وصیت میں کیا کہہ گیا بر ملا تمہارا گرو تم کو سمجھا گیا مبارکباد مبارکباد آج ہم بڑی خوشی سے اس اشتہار کو جو محض ہمدردی بنی نوع کے لحاظ سے لکھا گیا ہے شائع کرتے ہیں۔ اور ان تمام صاحبوں کو تہ دل سے مبارکباد دیتے ہیں جو پنڈت دیانند کے اُن دل آزار الفاظ سے شکستہ دل تھے جو انہوں نے اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں اپنے قدیمی بخل اور تعصب کی وجہ سے باوانا تک صاحب جیسے نیک دل ، سادہ ، قوم کے برگزیدہ گرو کی نسبت لکھے ہیں اور محض سفلہ پن اور ایک کمینہ حسد سے با وا صاحب کی نسبت یہ کلمات استعمال کئے ہیں کہ وہ جاہل اور نادان اور لالچی اور دنیا پرست اور مگار اور فریبی اور گنوار اور بے علم اور متکبر اور مغرور اور اپنی اغراض نفسانی کی وجہ سے لوگوں کو دھوکا دینے والا ایک ٹھگ اور گمراہ تھا۔ ان مکروہ اور دل آزار باتوں سے جو گالیوں کی حد تک پہنچ گئی ہیں۔ کون شریف اور نیک سرشت ہے جو دیانند کی اس کارروائی کو قابل اعتراض نہیں سمجھتا۔ اور کون