مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 265
مجموعه اشتہارات ۲۶۵ ۱۷۳ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لالہ گنگا بشن صاحب کی مرنے کے لئے درخواست ناظرین کو یاد ہوگا کہ میں نے اپنے اشتہاری ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں جس میں آریہ صاحبوں صاحبوں کے خیالات لیکھرام کی موت کی نسبت لکھے گئے تھے۔ دوسرے صفحہ کے دوسرے کالم میں لکھا تھا کہ اگر اب بھی کسی شک کرنے والے کا شک دور نہیں ہو سکتا اور میری نسبت یقین رکھتا ہے کہ گویا میں سازش قتل میں شریک ہوں تو ایسا شخص میرے سامنے قسم کھاوے جس کے الفاظ یہ ہوں کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک ہے اور اگر شریک نہیں تو ایک برس کے اندر مجھ پر وہ عذاب نازل ہو جو ہیبت ناک ہو۔ مگر کسی انسان کے ہاتھوں سے نہ ہو۔ اور نہ انسان کے منصوبوں کا اس میں کچھ دخل متصور ہو سکے۔ پس اگر یہ شخص ایک برس تک ایسے عذاب سے بچ گیا تو میں مجرم ہوں گا اور اُس سزا کے لائق جو ایک قاتل کو ہونی چاہیے۔ اس اشتہار کے بعد ایک صاحب گنگا بشن نام نے اخبار سماچار مطبوعه ۳ را پریل ۱۸۹۷ء کے ذریعہ سے قسم کھانے کے لئے اپنے تئیں مستعد ظاہر کیا اور صاف طور پر اقرار کر دیا کہ حسب منشاء اشتہار ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء میں قسم کھانے کے لئے طیار ہوں بلکہ یہ بھی کہہ دیا کہ میری قسم سے آئندہ کوئی آپ کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا ۔ یعنی تمام مخالف قو میں لا جواب ہو جائیں لے یہ اشتہار جلد ہذا میں صفحہ ۲۲۸ زیر نمبر ۶۹ درج ہے۔ (مرتب)