مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 264 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 264

مجموعه اشتہارات کی ۱۷ ۲۶۴ جلد دوم موت سے سترہ برس پہلے لکھی گئی ہے اپنے دونوں پہلوؤں کے ساتھ پوری ہو جاتی ۔ سوا بھی میں 66 اس سوچ میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ بہادر پولیس مسجد میں ہیں ۔ تب میں بڑی خوشی سے گیا اور صاحب بہادر نے مجھے کہا کہ ” مجھے حکم آگیا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں آپ کے گھر کی تلاشی کروں ۔ تلاشی کا نام سن کر مجھے اس قدر خوشی ہوئی جیسے اس ملزم کو ہو سکتی ہے جس کو کہا جائے کہ تیرے گھر کی تلاشی نہیں ہوگی ۔ تب میں نے کہا کہ آپ اطمینان کے ساتھ تلاشی کریں اور میں مدد دینے میں آپ کے ساتھ ہوں ۔ اس کے بعد میں ان کو مع دوسرے افسروں کے اپنے مکان میں لے آیا ۔ اور اول مردانہ مکان میں پھر زنانہ مکان میں ۔ تمام بست جات وغیرہ انہوں نے دیکھ لئے اور مہمان خانه و مطبع و غیره مکانات سب کے سب دکھلا دیئے گئے ۔ غرض صاحب موصوف نے عمدہ طور پر اپنے فرض منصبی کو ادا کیا اور بہت ساحصہ وقت کا خرچ ے کر کے اور خدا کی پیشگوئی کو اپنے ہاتھوں سے پوری کر کے آخر آٹھ بجے رات کے قریب واپس چلے گئے ۔ یہ تو سب کچھ ہوا ۔ مگر ہمیں اس بات کی نہایت خوشی ہوئی کہ اس روز براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۶ اور ۵۵۷ کی پیشگوئی کامل طور پر پوری ہو گئی ۔ اور جیسا کہ لکھا تھا چمکدارنشان کے لوازم ظہور میں آگئے ۔ المشتہر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۱۱ اپریل ۱۸۹۷ء ۲۶۲۲۰ ( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ) یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے ) له تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۷۹ تا ۸۳)