مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 193 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 193

مجموعه اشتہارات ۱۹۳ ١٦١ جلد دوم ہزار روپیہ کے انعام کا اشتہار میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اُس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا۔ میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔ میں ایسے ثالث کے پاس یہ روپیہ جمع کرا سکتا ہوں جس پر فریقین کو اطمینان ہو۔ اس فیصلہ کے لئے غیر مذہب والے منصف ٹھہرائے جائیں گے۔ درخواستیں جلد آنی چاہیں ۔ الراقم عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ میرزا غلام احمد قادیانی ( تعداد اشاعت ۵،۶۰۰) ( ۲۸ جنوری ۱۸۹۷ء) ( مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپا ) یہ اشتہار ۱۸۸۳۲ کے نصف صفحہ پر ہے ) A (روحانی خزائن جلد ۱۲ ملحقه صفحه ۱۰۲) لے نوٹ ۔ اگر درخواست کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں تو یہ روپیہ آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ منہ