مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 192 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 192

مجموعه اشتہارات ۱۹۲ جلد دوم مردے اُن کے خدا مر دے اور خود وہ تمام پیرو مر دے ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جا نا بجز اسلام قبول کرنے کے ہر گز ممکن نہیں ۔ ہرگز ممکن نہیں۔ اے نادانوں ! تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے؟ اور مردار کھانے میں کیا لذت؟ !!! آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے اور کس قوم کے ساتھ ہے۔ وہ اسلام کے ساتھ ہے۔ اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔ وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا ” آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔ کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں؟ کہ اس بات کو پر کھے۔ پھر اگر حق کو پاوے تو قبول کر لیوے۔ تمہارے، مارے ہاتھ میں کیا ہے؟ کیا ایک مردہ کفن میں لپیٹا ہوا۔ پھر کیا ہے؟ کیا ایک مشت خاک۔ کیا یہ مردہ خدا ہو سکتا ہے؟ کیا یہ تمہیں کچھ جواب دے سکتا ہے؟ ذرہ آؤ ! ہاں ! لعنت ہے تم پر اگر نہ آؤ۔ اور اُس سٹرے گلے مُردہ کا میرے زندہ خدا کے ساتھ مقابلہ نہ کرو۔ دیکھو میں تمہیں کہتا ہوں کہ چالیس دن نہیں گذریں گے کہ وہ بعض آسمانی نشانوں سے تمہیں شرمندہ کرے گا۔ ناپاک ہیں وہ دل جو سچے ارادہ سے نہیں آزماتے اور پھر انکار کرتے ہیں۔ بچے ارادہ اور پلید ہیں و طبیعتیں جو شرارت کی طرف جاتی ہیں نہ طلب حق کی طرف۔ او میرے مخالف مولو یو ! اگر تم میں شک ہو تو آؤ چند روز میری صحبت میں رہو۔ اگر خدا کے نشان نہ دیکھو تو مجھے پکڑو اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ۔ میں اتمام حجت کر چکا۔ اب جب تک تم اس حجت کو نہ توڑ لو تمہارے پاس کوئی جواب نہیں ۔ خدا کے نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں۔ کیا تم میں سے کوئی نہیں جو سچا دل لے کر میرے پاس آوے کیا ایک بھی نہیں ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا ۔ لیکن خدا اُسے قبول دو کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۲۲ جنوری ۱۸۹۷ء (ضمیمہ انجام آتھم صفحہ ۶۱ تا ۶۳ ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۴۵ تا ۳۴۷)